Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

ایک جوڑے کی اپنے نوزاٸیدہ بچے کیساتھ ڈ ایم دفتر کے سامنے خودکشی کی کوشش۔

زمینی تنازعہ کو لیکر پٹی داروں سے پریشان تھا یہ خاندان۔
جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸدہ۔۔صداٸے وقت)۔
=============================
زمینی تنازعہ کو لیکر پٹی داروں کی جانب سے استحصال کرنے اور پولیس کی عدم توجہی سے عاجز آکر ایک جوڑے نے اپنے شیر خود بچے کے ساتھ ڈی ایم دفتر کے سامنے خودکشی کی کوشش کیا۔اس دوران موجود پولیس اہلکاروں نے تینوں کوبچا لیا۔واقعہ سے پورے کلکٹریٹ احاطے میں افرا تفری مچ گئی۔

سکرارا تھانہ حلقہ کے مچ کائی گاؤں رہائشی بھانو پرتاپ سنگھ اپنی اہلیہ سونی اور شیر خود بچے آرو کے ساتھ جمعہ کے روز ڈی ایم دفتر کے سامنے پہنچے۔اس وقت ڈی ایم میٹنگ ہال میں عوامی سماعت کر رہے تھے۔ اس دوران شادی شدہ جوڑے نے بچے کے ساتھ خود پر تیل ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کرنے لگے جس سے دیکھتے ہی لوگ شور مچانے لگے۔شور سنتے ہی موقع پر موجود ڈی ایم کے سیکیورٹی عملہ نے جوڑے کی خودسوزی کی کوشش کرنے والے جوڑے کو پکڑ لیا۔واقعہ سے کلکٹریٹ احاطے میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اروند ملپا بنگاری عوامی سماعت چھوڑ کر باہر نکلے اور متاثرہ کنبہ کو ساتھ میں لیکر دفتر میں چلے گئے۔متاثرہ کنبہ ڈی ایم کو بتایا کہ پٹی داروں کے زریعے گاؤں میں مکان کی تعمیر میں خلل پیدا کر راستے کو روک رہے ہیں،
جبکہ کنبہ میں سابقہ میں ہی جائداد کی تقسیم ہو چکی ہے۔معاملے میں تھانے پر شکایت کرنے کے باوجود بھی کاروائی نہیں ہو رہی ہے جس پر انھوں نے وزیر اعلی کے پورٹل پر شکایت کی تھی لیکن نتیجہ صفر رہا۔مسائل کو سنتے ہی ضلع مجسٹریٹ نے فوری طور پر ایس ڈی ایم صدر کو موقع پر پہنچ کر جانچ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متاثرہ کنبہ کو پولیس سپرٹنڈنٹ کے پاس بھیج ضروری کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔