Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

لاٸنس کلب کے زیر اہتمام مفت ذیا بیطس جانچ کیمپ کا انعقاد۔۔۔۔عوام کو کیا گیا بیدار

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔مورخہ ١١ اکتوبر ٢٠١٩
=============================
لائنس کلب کی جانب سے شہر کے ایک اسپتال میں مفت ذیابیطس جانچ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 278 افراد کا شوگر جانچ کیا گیااور لوگوں کو اس بیماری کے تئیں بیدار کیا گیا۔

ماہر امراض قلب و ذیابیطس ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے نے لوگوں کی جانچ کی اوربتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں میں سب سے زیادہ تعداد ہندوستان کے شہریوں کی ہے۔ جن لوگوں کو ذیابیطس ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ان میں پہلے ہی بہت ساری علامات پائی جاتی ہیں، لیکن بیداری کی کمی کی وجہ سے لوگ ذیابیطس کی علامات کو نہیں پہچان پاتے اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ ذیابیطس میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ذیابیطس ایک انتہائی مہلک بیماری ہے، اس میں جسم کے ہر حصے کو آہستہ آہستہ ضائع کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اور یہ بیماری مہلک بھی ہوسکتی ہے۔ انھوں نے ذیابیطس کے مرض کی علامتیں بتاتے ہوئے کہا کہ اگر زیادہ پیاس اور بھوک ہو، ضرورت سے زیادہ پیشاب ہونا، تھکاوٹ، وزن میں کمی، دھندلا نظر آنا، زخم دیر سے ھبرنا، جلد کی تکلیف، پاؤں میں سوجن اور خارش، ہاضمہ کی پریشانی ہوتو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔اس موقع پر سید محمد مصطفی، شتروگھن موریہ،اشوک موریہ،شکیل احمد،سنجے شریواستو،سریش چند گپتا،راج کمار ساہو،رادھے رمن جیسوال،سنجے سنگھانیا،ارون ترپاٹھی،سبھاش یادو،اودھیش موریہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔