Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

پوروانچل یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طلبإ کا انوکھا احتجاج۔۔۔۔رکشا چلا کر کیا مظاہرہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت)۔
مورخہ ١١ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
پوروانچل یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان میں ہونے والی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے پی ایچ ڈی سنگھرش مورچہ کے عہدیداران نے جمعہ کے روزشہر کے روڈ ویز تیراہے سے امبیڈکر تیراہے تک رکشہ چلا کر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا۔

مورچہ کے نمائندے دیو پرکاش سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 25 ستمبر کوپوروانچل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی داخلہ امتحان میں 2750 امیدوار شریک ہوئے تھے،  25 ستمبر کو امتحانات کے نتائج میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ایک ہفتے کے ترمیم نتائج کا حوالہ دیکر یونیورسٹی انتظامیہ نے کن وجوہات سے ناکام قرار دیا۔ پی ایچ ڈی امیدواروں نے اترپردیش کے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے ذریعہ پی ایچ ڈی داخلے امتحان کے نتائج کا عدالتی اور غیرجانبدارانہ جانچ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کے لئے عدالتی تحقیقات نہیں کی جاتی ہیں تحریک جاری رہے گی۔ سماجوادی لیڈر اتل سنگھ و ایڈوکیٹ وکاس تیواری نے مشترکہ طور پر کہا کہ گزشتہ دنوں پورانچل یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی داخلہ امتحان میں جن امیدواروں کو تنائج میں کامیاب کیا گیا تھا آخر کار انھیں کیوں ایک ہفتہ بعد ترمیم تنائج کا حوالہ دیکر یونیورسٹی انتظامیہ نے نااہل اعلان کر دیا۔انھوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر براہ راست الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث یونیورسٹی انتظامیہ پیسہ لیکر نتائج کو منصوبہ بند طریقے سے تبدیل کرنے کا کام کیا ہے۔ اس کے پیچھے پیسوں کا ایک طویل کھیل ہے۔اس موقع پر گورو سنگھ چنچل، سنجے سونکر گوپال، وجے پرتاپ، شیوم سنگھ، امت سریواستو، نیرج یادو، سچن یادو، منو، چندرپال، سندیپ، انوشری، پرینکا یادو، را م بچن یادو، ششانک مشرا، ابھے، عما، روپندر سونکر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔