Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 10, 2019

جھانسی کے پشپیندر یادو انکاٶنٹر کو لیکر ”یادو نوجوان یونین“ کا ضلع مجسٹریٹ کو میمو رینڈم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
============================
جھانسی انکاؤنٹر معاملے میں پشپیندر یادو کے متاثرین کو انصاف دلانے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے جمعرات کو یادو نوجوان یونین کے ریاستی صدر اور سماجوادی لیڈر رشی یادو کی قیادت میں عہدیداروں اور کارکنوں نے مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔ 

میمورنڈم کے زریعے انھوں نے پشپندر یادو کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ، معاملے کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج کے ذریعہ اور ایک کروڑ کا معاوضہ متاثرہ کے اہل خانہ کو دینے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران رشی یادو نے کہا کہ جھانسی میں فرضی انکاؤنٹر کر پشپندر یادو کا قتل کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ساتھ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پشپندر یادو کا کردار صاف ستھرا ہے۔ اس کے پاس دو ٹرک تھے جو اس کی روزی روٹی کا زریعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اس معاملے پر آگے آئے ہیں جو قابل ستائش اقدام ہے۔ کارکنوں نے بی جے پی حکومت میں وزیر رہنے والے سدھارتھ ناتھ سنگھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر منیش، سوربھ یادو، کمل یادو، امت یادو، رودر یادو، شبھم یادو، آکاش، سوربھ ہیرا، پون کمار، سجیت، نیرج یادو، سورج یادو، راجو پال، اونیش، چندن، منگل، پرتیک یادو، کوشل یادو، سچن، اتکرش یادو، اکشے کمار یادو سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔