Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 10, 2019

دیہات کے لوگوں نے آوارہ مویشی جانوروں سے پریشان ہوکر اٹھایا یہ قدم۔!!!!

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔۔
=============================
رام نگر بلاک کے تحت نیوادا گاؤں کے درجنوں دیہی نے آوارہ مویشیوں سے تباہ ہوتی فصلوں سے عاجز ہو کر جمعرات کے روز آوارہ مویشیوں کو پرائمری اسکول نیوادا اول اور سابق سیکنڈری اسکول نیوادا میں بند کر باہر سے تالا لگا دیا۔

اس دوران ناراض دیہی نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔
واضع ہو کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے آوارہ مویشیوں کو گؤ شالامیں نہیں بھیجا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یہ مویشی کسانوں کی محنت سے تیار فصلوں کو چند وقت میں ہی تباہ کر دے رہے ہیں۔جمعرات کے روز گاؤں کے درجنوں کی تعداد میں لوگوں نے آوارہ مویشیوں کو پکڑ کر گاؤں کے اسکول میں قید کر باہر سے تالا لگا دیا۔گاؤں رہائشی بچہ دوبے، دیپو مشرا، دنیش راج ھبر، سوربھ راج بھر، اتل جیسوال، سہیل شیخ، فوجدار سنگھ سمیت دیگر لوگوں کا الزام ہے کہ آوارہ جانوروں کی دہشت کی وجہ سے فصل سمیت مقامی افراد غیر محفوظ ہیں، کئی بار ان جانوروں کی دہشت سے گاؤں والوں کو سامنا کرنا پڑاہے۔ ایک ہی وقت میں یہ آوارہ جانورتیار فصلوں کو مکمل طور پر برباد کردیتے ہیں۔ جس کی اطلاع ایس ڈی ایم مڑیاہوں سے لے کر زمہ دار افسران کو کئی بار دی گئی لیکن کوئی ضروری کارروائی نہیں کی گئی۔موشیوں کی وجہ سے مشتعل گاؤں والوں نے جمعرات کی صبح اسکول کے گیٹ کا تالا بند کردیا اور جم کر ہنگامہ کیا۔ اسکول میں تدریس کیلئے پہنچنے والے طلباء و طالبات گیٹ میں تالا لگنے کی وجہ سے واپس لوٹ گئے۔ سابق ثانوی اسکول کے پرنسپل سشیل دوبے نے واقعہ کی اطلاع اے بی ایس اے رام نگر منگرو رام سمیت وہاں کی صورتحال کو دیکھ کر پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور مشتعل گاؤں والوں کو راضی کرنے کی کوشش کرنے لگی لیکن ناکام ہو گئی۔کافی مشقت کے بعد ایس ڈی ایم مڑیاہوں کوشلندر مشرا نے آوارہ مویشیوں کو شام تک گؤ شالا میں بھیجنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دیہی خاموش ہوئے۔