Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 12, 2019

چینی صدر وزیر اعظم کے ساتھ مہابلی پورم میں۔۔۔منادر کا کیا مشاہدہ۔!


چینی صدرشی جنپنگ جمعہ کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر مہابلی پورم پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی روایتی ملبوسات میں تامل ناڈو کے ساحلی شہر مہابالی پورم میں چینی صدر جنپنگ سے ملاقات کی ۔
نٸی دہلی ۔۔۔صداٸے وقت/ذراٸع.
=============================
وزیراعظم نریندرمودی نے آج ہندو ستان کے دوروزہ دورہ پر آئے چین کے صدر شی جنپنگ کو دنیا میں مشہور مہابلی پورم مندروں کو گائڈ بنکردکھایا اور اپنی مہمان نوازی سے ان کا دل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔یہ قدیم مندر تمل فن تعمیر کا بے مثال نمونہ ہیں اورصدیوں سے لوگوں کو راغب کررہا ہے۔ یونیسکو کے مطابق یہ قدیم فنی شاہکار پلو راجاوں کے دور حکومت میں کورومنڈل ساحل پر ساتویں اور آٹھویں صدی کے دوران ایک بڑی چٹان کو کاٹ کر 
بنائے گئے تھے۔

پی ایم مودی اس دوران سفیید قمیص اور دھوتی پہنے ہوئے تھے اور انگ وستر ڈال رکھا تھا۔ انہوں نے صدر جنپنگ کا مملاپورم میں ارجن کی ’تپوبھومی‘(تپسیا کرنے کی جگہ) میں استقبال کیا۔ اس دوران دونوں لیڈر کافی بے تکلف نظر آئے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی اس ’واک دی ٹاک‘ میں دونوں لیڈروں نے مشہور گفاوں کو dekha
شاید کسی بھی ملک کے صدراوروزیراعظم کو یہ خوش قسمتی حاصل نہیں ہوگی کہ ایک ملک کا وزیراعظم ان کا گائڈ بن کررہنمائی کرے۔ صدرجنپنگ کے استقبال میں پی ایم مودی نے صدیوں سے چلی آرہی مہمان نواز کی روایت پر عمل کیا۔ کالے اور سفید رنگ کا سوٹ پہلے صدر جنپنگ واقعی اتنے خوش قسمت ہیں کہ آج پی ایم مودی نے ان کے لئے ایک گائڈ کا کردار ادا کیا اور انہیں قدیم پتھروں سے بنائے گئے تاریخی ورثہ کے بارے میں معلومات
وزیراعظم مودی نے بعد میں انہیں ناریل پانی پیش کیا اور کچھ وقت دونوں لیڈروں نے فوٹوکھینچوائے اور کرشن کے مکھن کی علامت وشال شلاکھنڈ کے سامنے اپنے ہاتھ اٹھاکر اتحاد کااشارہ دیا۔کرشن کے مکھن کی علامت یہ وشال شلاکھنڈ کو دور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا کہ یہ ابھی لڑھک جائے گا، مگر 250ٹن و زنی یہ گول شلاکھنڈ صدیوں سے یہیں رکاہوا ہے۔ جنپنگ کے دورہ کے پیش نظر یہاں کے تمام قدیم مقامات کو سجایا گیا تھا اوران پرلائٹوں کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔ دونوں لیڈروں نے شور ٹیمپل اور پانچ رتھ کا دورہ کیا۔ مودی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کیلئے روانہ ہونے سے پہلےصدر جنپنگ مشہور کلچرل گروپ کے ثقافتی پراگرام سے لطف اندوز ہو