Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 22, 2019

کملیش تیواری قتل کیس۔۔۔دو مبینہ ملزم اشفاق و معین الدین گرفتار۔۔۔گجرات اے ٹی ایس نے راجستھان و گجرات کی سرحد سے گرفتار کرنے کا کیا دعویٰ۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع۔٢٢ اکتوبر ٢٠١٩۔
===================
گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے منگل کو، ہندو سماج پارٹی کے قومی صدر کملیش تیواری قتل کے معاملے میں گجرات۔ راجستھان سرحد سے مفرور دو ملزموں کو گرفتارکیا۔ بتایاجاتاہے کہ گرفتاردونوں ملزمین نے کملیش کو گولی مارکر ہلاک کیا تھا۔ ڈی آئی جی (اے ٹی ایس) ہمانشو شکلا کا کہنا ہے کہ ان دونوں نے کملیش پر حملہ کیا۔ ملزمان کے نام اشفاق اور معین الدین ہیں۔ انہیں گجرات ، راجستھان سرحد سے گرفتار کیا گیاہے۔اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں پاکستان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے

اے ٹی ایس کے مطابق دونوں ملزمین کی مسلسل خبریں آرہی تھیں۔ لیکن دونوں ملزمین مستقل طورپراپنا مقام تبدیل کررہے تھے۔ کئی بارایسا ہوا کہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزم ہوٹل یا گیسٹ ہاوس سے نکل جاتے تھے۔ لیکن مخبروں کے ذریعہ ملزمین کے مقام کی اطلاع مسلسل ملتی رہی۔اور بالآخر انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی ملی۔