Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 8, 2019

این آر سی سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شہنواز بدر قاسمی۔


*15/اکتوبر سےقبل ہرحال میں ووٹر ویری فکیشن کروالیں،درستگی کاکام بعد میں بھی ہوسکتاہے*
سہرسہ،8/اکتوبر:صداٸے وقت۔
============================
این آر سی کے تعلق ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کے بعد مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہےانہیں جو کچھ کہناتھاوہ کہ گئےاب ایسے مشکل حالات میں ہمیں کیافیصلہ لیناہےاس پرہماری مسلم قیادت کو سرجوڑکربیٹھناچاہئے ساتھ ہی علاقائی سطح پر بھی ملی درد رکھنے والے علماء،دانشوران اور نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئےعام لوگوں کے دلوں سے خوف ودہشت نکالنے میں مددکرنی چائیے،مسلمانوں کو این آرسی سے بالکل خوف زدہ ہونے کی ضروت نہیں ہے ان خیالات کااظہارسماجی کارکن وصحافی شاہنوازبدرقاسمی نے کیا۔انہوں نے کہاکہ امیت شاہ جس این آرسی کو ملکی سالمیت کیلئے لاناچاہتے ہیں وہ سراسرمذہبی تعصب اور بھارت کے دستور کے منافی ہے اس لئے بقول وزیرداخلہ کے اگریہ این آرسی صرف مسلمانوں کیلئے لایاجارہاہے تو ہمیں کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے،اس ملک کاہر مسلمان اس سیاہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اس 
کے بائیکاٹ کااعلان کریں۔

شاہنوازبدرنے کہاکہ ہماری قیادت کی موجودہ خاموشی اور مصلحت پسندی سے ملت کاہرفرد بےچین ہے جوانتہائی تکلیف دہ بات ہے ایسے مشکل حالات میں مزید خوف زدگی پھیلانے کے بجاے انہیں ہمت حوصلہ اور سہارادینے کی ضرورت ہے،ہماری حکومت ہو یاقیادت دونوں نے مل کرحالات کومزید سنگین بنادیاہے اس لئے آپ سب سے میری اپیل ہے کہ اپنے دل ودماغ سے این آر سی کے ڈر کونکال دیں اگر مودی سرکار کوئی ایسافیصلہ لاتی ہے جوملکی دستور کے خلاف ہو ہمیں کسی بھی صورت میں ایساقانون منظور نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ امیت شاہ نے جس تعصب پرستی کی بنیاد پر یہ بیان دیاہے اس پس منظر میں اس این آر سی کے بائیکاٹ کااعلان ہوناچائیے ہم ابھی سے یہ طے کرلیں اس این آرسی میں حصہ نہیں لیں گے اگر آسام کے طرز پر بلاتفریق ملک کے ہرشہری کیلئے این آرسی لایاجاتاہے تو ہمیں کوحرج نہیں ہے ہم اسے قبول کریں گے۔شاہنواز بدر نے کہاکہ یہ ملک ہماراتھا ہےاورہمیشہ رہے گا،ملک بھیم راوامبیڈکرکےقانون اوردستورپرچلےگانہ کہ آرایس ایس اوربی جےپی کی نفرت پسندی پر،مذہبی تعصب کی بنیادپر اپنے ملک میں ہمیں اپنی شہریت ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے چاہے اس کیلئے ہمیں جن حالات کاسامناکرناپڑے،آپ حق بات کہنے میں کسی قائد اورلیڈرکے بیان کاانتظار مت کیجئے آپ خودآگے بڑھ کرقوم وملت کی بیباک ترجمانی کیجئے یہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔شاہنوازبدرقاسمی نے آخر میں کہاکہ ترتیب سےکام ہوناچاہئے سب سے پہلے 15اکتوبر2019تک ووٹرویری فکیشن کاکام ہرحال میں کروالیں،سرکاری کاغذات کی درستگی کاکام ابھی چلتارہے گاپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،ووٹرویری فیکیشن کے بعد آئندہ سال این پی آر اور پھر مردم شماری کاکام ہوگا،فی الحال این آرسی کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیاگیاہے جس کی بنیادپر ملک کے مختلف ریاستوں کے عام شہری ان سرکاری کاغذات کی تیاری کرسکیں اس لئے این آرسی کے نام پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے البتہ کاغذات کی درستگی میں مکمل بیداری کاثبوت پیش کریں تاکہ ہماری نسلیں بھی احسان مندہوں۔ انہوں نے علاقائی ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ مقامی سطح پر ووٹرویری فیکشن کیلئے سینٹر بناکرکام کریں یاپھر عام شہری کیلئے ایسے آن لائن سینٹر کی ضرورنشاندہی کردیں جہاں لوگ بآسانی کام کرواسکتے ہیں_