Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

مہاراشٹر سماجوادی لیڈر ابو عاصم اعظمی کے پاس ٢٠٩ کروڑ مالیت کا اثاثہ۔۔۔۔۔۔۔مگر کوٸی بیمہ نہیں۔

ابو عاصم اعظمی نے مانخورد  شیواجی نگر اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچٸہ نامزدگی داخل کیا ۔جس میں دٸیے گٸے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس کل ٢٠٩ کروڑ کی مالیت کا اثاثہ ہے۔۔۔ان کے خلاف کل ١١ عدد فوجداری مقدمہ درج ہے۔
ممبٸی /مہارشٹر/صداٸے وقت۔/ذراٸع۔
======================
گزشتہ منگل کو سماجوادی پارٹی سے شیواجی نگر اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے سپا نیتا ابو عاصم اعظمی نے اپنے حلف نامے میں جانکاری دی ہے کہ ان کے پاس کل ٢٠٩ روڑ مالیت کا اثاثہ ہے ۔۔گزشہ الیکشن 2014 کے مقابل ان کے مالی اثاثے میں 156 کروڈ  یعنی تقریباً 34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔۔۔

اب ابو اعصم اعظمی کو مہاراشٹر کا سب سے امیر امید وار کہا جانے لگا ہے۔
حلف نامے کے مطابق اعظمی کی ذاتی ملکیت میں ١٩٥ کروڑ کی منقولہ و غیر منقولہ جاٸداد ہیں۔جبکہ ان کی شریک حیات کے اثاثے کی قیمت 14 کروڑ ہے۔ان کی ذراٸع آمدنی کنسلٹنگ سروس۔ہوٹل و دیگر فرم ہیں۔ان کو تقریباً ١٠ کروڑ کی دین داری بھی ہے۔ان کا کوٸی جیون بیمہ یا لاٸف انشورنس نہیں ہے ۔۔فیملی میں کسی کا بیمہ نہیں ہے۔ان کے پاس مہنگی گاڑیوں میں مرسڈیز بینز ۔ہونڈا ایکارڈ اور فی ایٹ لاونس ہیں۔
حلف نامے کے مطابق ان کےخلاف کل ١١ کریمنل مقدمات درج ہیں۔جن میں جبراً وصولی۔شر انگیز تقاریر۔مار پیٹ و دنگا پھیلانے ۔دھمکی دینا اور سیل ٹیکس میں بدعنوانی جیسے دفعات شامل ہیں۔
واضح کر دیں کی ابو عاصم اعظمی ملاٸم سنگھ کے بہت قریبی ہیں اور ریاست کے سماجوادی پارٹی کے صدر ہیں۔اور سماجوادی پارٹی سے ایم ایل اے ہیں