Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 20, 2019

تیز رفتار کار کی زد میں آنے دو نوجوان شدید زخمی۔۔۔دوران علاج دونوں کی موت۔

جون پور۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=================
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے صنعتی علاقہ ستہریا میں گزشتہ روز تیز رفطار کار کی زد میں آنے سے زخمی ہوئے دو نوجوانوں کی ضلع اسپتال میں علاج کے دوران اتوار کے روز موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق صنعتی علاقہ ستہریا کے روڈ نمبر دو پر جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر گزشتہ روز تیز رفطار بے قابو کار نے موٹرسائیکل سے کھڑے پوارا تھانہ حلقہ کے ٹکرا گاؤں رہائشی درگیش شکلا 30اور مچھلی شہر قصبہ رہائشی محمد دابر28کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں دونوں نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔دیر شب علاج کے دوران ضلع اسپتال میں ہی دونوں نوجوانوں کی موت ہو گئی۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔نوجوانوں کی موت سے کنبہ میں کہرام مچ گیا ہے۔