Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 24, 2019

نالی بنانے کے کے تنازعہ کو لیکر دو فریقوں میں مارپیٹ۔۔۔کٸی زخمی۔چار افراد ضلع اسپتال ریفرنس۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
======================
سجان گنج تھانہ حلقہ کے شیورہا گاؤں میں نالی بنانے کے تنازعہ کو لیکر دو فریقوں میں جم کر مارپیٹ ہو گئی جس کے سبب میں دونوں اطراف سے درجن بھر لوگ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے چار کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی شیام جی یادو جمعرات کی صبح اپنے گھر کے بغل سے پانی کی نکاسی کیلئے نالی تعمیر کرا رہے تھے۔نالی تعمیر کے دوران پڑوس کے پرتھوی پال یادو نے زمین کو اپنی بتاتے ہوئے نالی تعمیر کا کام بند کرا دیا جس کو لیکر دونوں فریق میں کہا سنی ہونے لگی۔اس دوران دونوں فریق کے درجنوں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے جس کے سبب میں ایک فریق سے پرتھوی پال 55 ولد رنگناتھ، راجپتی یادو 80، منیشا یادو 25 بنت پرتھوی پال، شیشم یادو 20 بنت پرتھوی پال، پونم 18 بنت امرپال، راہل 25 ولد امرپال، من بھاوتی 45 اہلیہ امرپال، نرملا 50 اہلیہ رام اچل، شانتی 50 اہلیہ پرتھوی پال اور دوسرے فریق سے شیام جی یادو 46 ولد رام کیشور، گیتا دیوی 45 اہلیہ شیام جی، آرتی یادو 21 بنت شیام جی، سوربھ یادو 19 ولد شیام جی زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے چار زخمیوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔دونوں فریق نے معاملے میں پولیس کو تحریر دیا ہے۔پولیس تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔