Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 24, 2019

محمد حسن کالج میں باسکٹ بال کا مقابلہ۔محمد حسن کالج کی ٹیم فاتح۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔صداٸے وقت۔
=====================
شہر کے محمد حسن کالج کے باسکٹ بال میدان پر جمعرات کے روز یونیورسٹی سطح دو روزہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی سیشن کے موقع پر پوروانچل یونیورسٹی کے کھیل سیکریٹری ڈاکٹر آلوک سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کیا۔افتتاحی مقابلہ سے قبل مہمان اور پرنسپل نے کھلاڑیوں سے تعرف حاصل کیا۔

افتتاحی مقابلہ شبلی کالج اعظم گڑھ اور فرید الحق پی جی کالج شاہ گنج کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرید الحق کالج کی ٹیم فاتح رہی۔دوسرا مقابلہ پوروانچل کیمپس اور پی جی کالج غازی پور کے درمیان کھیلا گیا جس میں غازی پور کی ٹیم فتح ہوئی۔تیسرا میچ ٹی ڈی کالج اور فرید الحق کالج کے درمیان کھیلا گیاجس میں ٹی ڈی کالج کے کھلاڑیوں نے فتح حاصل کی۔اسی طرح محمد حسن اور پی جی کالج غازی پور کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں محمد حسن کی ٹیم فتح ہو کر فائینل میں پہنچ گئی۔
اس دوران لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ کھیل میں بھی مساوی شرکت کرنی چاہئے۔سماج جتنا تعلیم کے شعبہ میں ترقی کر رہا ہے اتنا ہی کھیل کے شعبے میں بھی ترقی کر رہا ہے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیل کے تئیں بیداری لانا ضروری ہے،کیوں کہ کھیل سے دماغ اور جسم دونوں مضبوط ہو تا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہنواز خان،ڈاکٹر کمرالدین شیخ،ڈاکٹر جیون یادو،محمد ناصر خان،ڈاکٹر وجے پرتاپ تیواری،ڈاکٹر اشوک سنگھ،ڈاکٹر نسیم خان،ڈاکٹر جتیندر سنگھ،ڈاکٹر شیکھر سنگھ،ڈاکٹر راجیش سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔