Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 24, 2019

بی ڈی او کے خلاف نصف درجن گرام پردھانوں کا غصہ۔۔تھانے میں دی تحریر ۔۔کارواٸی کی مانگ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔24 اکتوبر 2019.
=========================
مفتی گنج بلاک کے بی ڈی او کے زریعے بدسلوکی کئے جانے سے ناراض نصف درجن سے زیادہ گاؤں کے پردھانوں نے جمعرات کے روز کیرالت کوتوالی میں پہنچ تحریر دیکر بی ڈی او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
میہوڑا گاؤں کے پردھان راج منی یادو کی قیادت میں نصف درجن سے زیادہ گاؤں کے پردھانوں کا وفد جمعرات کے روز مقامی کوتوالی پہنچا۔پردھانوں کا الزام ہے کہ بی ڈی او سریش چندر اور اس کے ساتھی رمیش نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے پریشان کر رہے ہیں۔ب
ی ڈی او نے انھیں ایس سی ایس ٹی کے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی بھی دی جس سے وہ پریشان ہیں۔پولیس نے معاملے کی تحریر لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔