Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 24, 2019

چوری کی 9 عدد موٹر ساٸیکلوں کے ساتھ تین شاطر چور پولیس کی گرفت میں!!!

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔24 اکتوبر 2019).
=====================
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر موٹرسائیکل چوروں کے خلاف چلائے جا رہے مہم کے تحت کوتوالی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری کی 9عدد موٹرسائیکلوں کے ساتھ تین شاطر چوروں کو گرفتارکر لیا۔برآمد ہوئی سبھی موٹرسائیکل شہر کوتوالی حلقہ سے ہی چوریاں ہوئی تھی۔

اس ضمن میں پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکر چھوی نے بتایا کہ ان کی ہدایت پر شہر کے مختلف چوراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔گزشتہ دیر شام مانک شہر کوتوال پون کمار اپادھیائے چوک پر موٹرسائیکل چیکنگ کے دوران ایک موٹرسائیکل پر تین مشتبہ نوجوان آتے نظر آئے۔پولیس نے موٹرسائیکل کو روک پر کاغذات مانگا تو وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے جس پر پولیس تینوں کو لیکر کوتوالی چلی آئی۔کوتوالی میں سختی سے پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے موٹرسائیکل کے چوری کے ہونے کی بات قبول کی۔پولیس نے دیر شب چوروں کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر رکھی گئی کل9موٹرسائیکلوں کو برآمد کیا۔برآمد ہوئی سبھی موٹرسائیکل شہر کوتوالی حلقہ کے سے ہی چوری ہوئی تھی۔پکڑے گئے چوروں نے اپنا نام ارشد مرزا ولد علمدار حسین ساکن خواجگی ٹولہ،محمد فیصل ولد سلامو ساکن میرمست اور روہت ولد رام آسرے ساکن دھرنی دھر پور تھانہ کوتوالی بتایا۔پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا ہے۔