جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔١٣ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
شاہ گنج قصبہ کے فیض آباد روڈ پر اورلوڈ ٹرک کا ٹائر بلاسٹ ہونے سے سامان لینے گھر سے نکلی ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔
اطلاع کے مطابق بھادی محلہ رہائشی راجیو کمار کی 11سالہ بیٹی ریا اتوار کی صبح گھر کا سامان لینے کیلئے مذکورہ روڈ پر جا رہی تھی کہ جیسے ہی فیض آباد روڈ پر پہنچی گٹی لاد کر جا رہے اورلوڈ ٹرک کا ٹائر تیز آواز کے ساتھ بلاسٹ ہو گیا جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے فوراً علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔