Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 13, 2019

مٹھاٸی کی دکان چلانے والے دکاندار کا نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل۔۔۔ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے پولیس لگا رہی ہے قاتلوں کا پتہ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ صداٸے وقت)۔١٣ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ تحت جونپور۔شاہ گنج شاہراہ کے صدیق پور چوراہے پر مٹھائی کی دکان چلانے والے نوجوان کی دکان میں سوتے وقت چارپائی پر خون سے آلودہ لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ پولیس کی کارکردگی سے ناراض ہو کر لاش کو شاہراہ پر رکھ کر جام لگا دیا۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد مشتعل ہجوم کو پولیس نے کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے خاموش کرایا اور لاش کو قبضہ میں لیکر تفتیش میں مصروف ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق ظفرآباد تھانہ حلقہ کے سموپور گاؤں رہائشی مٹھائی لال یادو کافی دنوں سے صدیق پور میں مٹھائی کی دکان چلا رہا تھا۔ہفتہ کی شب دیر ہونے پر وہ دکان کو بند کر اندر چارپائی پر سو گیا تھا۔دیرشب مشتبہ حالت میں کسی نے اس کا قتل کر خون سے آلودہ جسم کو چارپائی پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اتوار کی صبح دکان نہیں کھلنے پر مقامی لوگوں کو کچھ شک ہوا تو انھوں نے دکان کے اندر جا کر دیکھا تو حیرت زدہ ہو گئے۔نوجوان کی خون آلودہ لاش چارپائی پر پڑی ہوئی تھی اور جسم کے کئی حصوں سے خون نکل رہا تھا۔دکان دار کے قتل ہونے کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس سمیت اہل خانہ کو دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ نے پولیس کی کارکردگی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کرنے لگے جس سے مقامی لوگ بھی مشتعل ہو گئے اور فوری کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے لاش کو شاہراہ پر رکھ جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر جام لگا دیا۔جام لگتے ہی الصبح شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطار لگ گئی۔جام کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکر چھوی سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ افسران کو لیکر موقع پر پہنچ گئے اور گھنٹوں کی مشقت کے بعد مقامی معزز لوگوں کے مابین کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے کچھ اہم سراغ حاصل کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔