Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 1, 2019

سماجوادی پارٹی کا مہنگائی و بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت۔
===================
 نمائندہ)سماجوادی پارٹی کے قومی قیادت کے اعلان پر منگل کے روز ضلع کے سبھی تحصیلوں میں سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے دھرنہ مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کے گورنرکو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو سونپا۔
ضلع ہیڈکوارٹر پر سابق کابینہ وزیر ممبر اسمبلی پارسناتھ یادو کی صدارت میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان جمع ہو کر صوبائی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف دھرنہ مظاہرہ کیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ جن نعروں کے نام پر عوام نے بھاجپا کو اقتدار سونپا،حکومت میں آتے ہی وہ انھیں بھول گئی اور من مانے طریقے سے کام کرتے ہوئے عوام کا استحصال کرنے لگی ہے۔لو ک سبھا انتخاب سے قبل عوام کو سستی شرع پر ضرورت کے سامان مہیا کرانے کا وعدہ کرنے والی بھاجپا حکومت میں آتے ہی اشیاء خرد کے ساتھ پٹرولیم اشیاء پر من مانی طریقے سے ٹیکس لگا کر دام میں اضافہ کر دیا۔عوام کو گمراہ کرنے والی حکومت اپنے سارے محاذ پر ناکام ثابت ہو چکی ہے۔پورے صوبے میں آئے دن لوٹ،ڈکیتی،عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن پولیس سمیت حکومت کا رویہ عوام کو تحفظ فراہم کرانے کی سہولت نہیں دے رہی ہے۔سابق ایم ایل اے حاجی افضال احمد نے کہا کہ بھاجپا کی حکومت میں بے روزگاری کا عالم یہ ہے کہ ملک کی آزادی کے بعد سے اتنی تعداد میں نوجوان بے روزگاری سے پریشان نہیں تھے۔انھوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی جس طرح سے بھاجپا کے اشارے پر سماجوادی پارٹی کے سنیئر لیڈر ممبر پارلیمنٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جوہر یونیورسٹی کے نام پر پریشان کرتے ہوئے درجنوں مقدمے قائم کرادیے
گئے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔

سماجوادی پارٹی حکومت کے ایسی کاروائیوں کے خلاف ہر سطح تک آواز اٹھاتی رہے گی۔دھرنے کو ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو،سابق کابینہ وزیر جگدیش نرائن رائے،راج بہادر یادو،ارشد خان،ڈاکٹر کے پی یادو سمیت دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر حسام الدین شاہ،شکیل احمد،لکی یادو،شری رام یادو،شیام بہادر پال،یشونت یادو،سوچن کمار ویشوکرما،شرون جیسوال،پپو رگھونشی،ڈاکٹر لکشمی کانت،الماس احمد،رشی یادو،سیلش یادو،وکاس یادو،شیواجیت یادو،منجو رانی یادو،پون موریہ،نند لال،راجدیو یادو،انوارالحق گڈو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

اسی ترتیب میں شاہ گنج میں منعقد دھرنہ مظاہرہ کوخطاب کرتے ہوئے سابق وزیر / موجودہ ایم ایل اے شاہ گنج شیلندر یادو 'للئی' نے منگل کے روز تحصیل کیمپس میں کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کے 'شب کا ساتھ،سب کا وکاس' اور شب کا بھروسہ کا نعرہ کھوکھلا ثابت کردیا۔ ترقی کے ہر محاذ پر ناکام حکومت صرف سیاسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے میں مصروف ہے۔
 بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام قیمتوں میں اضافے سے دوچار ہے۔ جرائم اور مجرم بے لگام ہوچکے ہیں۔ نوجوان ایک بار پھر بے روزگاری میں جی رہے ہیں اور حکومت صرف سماجوادی کارکنوں پر ظلم و ستم کرنے میں مصروف ہے۔ صوبائی حکومت جوہر یونیورسٹی کے نام پر محمداعظم خان کو پریشان کررہی ہے۔ اکھنڈ پرتاپ یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی بی جے پی حکومت کے ہر ظلم کے خلاف لڑے گی۔ ہم سماجوادی نظریہ کے لوگ ہیں،ہم کسی کے ساتھ بھی یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ آزادی کے بعد آج بے روزگاری میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دھرنے کو ضلع پنچایت ممبر تربھون یادو، متھلیش یادو، پروین کمار سنگھ، سابق ایم ایل اے رام پارس رجک، منوج یادو، پریم پرکاش جیسوال، اوم پرکاش گوتم وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ دھرنے کے بعد ایس ڈی ایم شاہ گنج کو 18 نکاتی مطالبات سے متعلق میمورنڈم سونپا گیا۔ دھرنے کی نظامت سید عروج نے کیا۔اس موقع پرعبداللہ پہلوان، وکاس سنگھ، رمیش یادو، رام سہائے یادو، محمد شارق، راجو سنگھ 'ڈبلو'، جتیندر ورما سمیت سیکڑوں کارکنان موجود رہے۔