Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 17, 2019

سرسید احمد انٹر کالج تعلیم آباد صبرحد میں یوم سر سید کی تقریب کا انعقاد۔

جون پور.اتر پردیش (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
مورخہ 17 اکتوبر 2019.
====================
سر سید احمد انٹر کالج تعلیم آباد صبرحد میں جمعرات کے روز سر سید احمد خاں کی 202ویں سالگرہ کے موقع پر پروگرام کاانعقاد کیا۔گیاپروگرام میں کالج کے طلباء نےثقافتی پروگرام اور مکالمہ پیش کر تعلیم کےمیدان میں آگے بڑھنے کے ساتھ معاشرے میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی۔

پروگرام کو بطور مہمان خصوصی سابق پرنسپل عرفان احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی غلامی کے دوران انگریزی حکومت نے ہندوستانیوں کے سبھی حق کو چھین لیا تھا۔اس وقت سرسید احمد خان نے انگریزی حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے تعلیم کی بدولت عوام کو بیدار کرنے کی جو شروعات کی گئی،موجودہ وقت میں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے پوری دنیا میں اپنی الگ شناخت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں تعلیم کے فائدے لوگ عام طور پر اٹھا رہے ہیں اور مسلمان ان سے مستفید نہیں ہوتے اس کے اسباب دریافت کرنے کی طرف خود مسلمانوں کو متوجہ ہونا چاہیے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے کہا کہ سرسید احمد خاں نے ذات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر پوری دنیا میں تعلیم کی شمع روشن کرنے کا کام کیا۔انھوں نے معاشرے میں پھیلی برائیوں اور انگریزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔پروگرام کی صدارت اخلاق احمد اور نظامت زیاد اعظمی نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عمران احمد،محمد راشد،رضوان احمد خان،ششیر کمار یادو،خورشید احمد،محمد ارشد،مرزا زریاب بیگ،آنند سنگھ،غلام صابر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں شاہد نعیم نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔