Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 7, 2019

ابو طالب خان عرف بالسٹر۔۔۔آل انڈیا اتحاد المسلمین کے صدر نامزد۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/نماٸندہ /صداٸے وقت۔مورخہ 7 اکتوبر 2019.
=============================
مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر عبد الرحمٰن انصاری نے ضلع میں مجلس کو فعال اور مضبوط بنانے کے لٸیے ابو طالب خان کو پھولپور پوٸی اسمبلی حلقہ کا صدر نامزد کیا ہے۔

اس موقع پر ایک عوامی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوٸے ضلع صدر عبد الرحمٰن انصاری عرف پپو نے اعظم گڑھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجلس میں شامل ہوکر پارٹی کو مضبوط بناٸیں۔

انھوں نے کہا کہ مجلس کے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی جیسے رہنما کی ملک کو ضرورت ہے۔وہ ایک ایسے رہنما ہیں جو ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں ۔مظلوم چاہے کسی بھی قوم و مذہب کا ہو۔۔۔ہندوستان کے آٸین کے خلاف حکومت وقت اگر کوٸی قدم اٹھاتی ہے تو اسدالدین اویسی کی آواز پارلیمنٹ میں گونجتی ہے ۔وہ ایک وطن پرست ۔تعلیم یافتہ لیڈر ہیں۔ آج کے دور میں ان کا کوٸی ثانی نہیں۔
اس موقع پر انھوں نے ابوطالب خان کا استقبال کیا۔۔۔ابو طالب خان کے حلقوں میں خوشی کی لہر 
ہے
اس موقع پر ابوطاب خان نے ضلع صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ پارٹی نے جو ذمے داری مجھے دی ہے اس کو نبھانے کے لٸیے میں ہر ممکن کوشش کروں گااور پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کروں گا۔۔