Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

راشٹریہ علمإ کونسل کا ١١ واں یوم تاسیس۔۔۔خدمت خلق و ماحولیات کو سدھارنے کا عزم۔

اعظم گڑھ..اتر پردیش۔(پریس ریلیز۔۔صداٸے وقت):۔مورخہ 4 اکتوبر 2019.
=====================

=======
راشٹریہ علماء کونسل نے جمعہ کو اپنا 11واں یوم تاسیس خدمت خلق و فضائ ماحول کو سدھارنے کے عزم کے ساتھ جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر پارٹی کی جانب سے اعظم گڑھ کے رشاد نگر میں خون کے عطیہ کا کیمپ لگایا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنان نے درجنوں کی تعداد میں خون دیا تاکہ وقت پڑنے پر اس خون سے غریب مریضوں کی مدد ہوسکے اور سماج میں خدمت خلق کا پیغام جائے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی عہدیداران نے فضائ آلودگی کی روک تھام کے لئے بیداری مہم کا بھی آغاز کیا اور حلقہ کے لوگوں و کارکنان کو فضاء کو آلودہ ہونے سے بچانے کی ترکیب بتائ اور آلودگی کو روکنا کیوں ضروری ہے یہ بھی باریک بینی سے بتایا۔ بڑھتی فضائ آلودگی کا ایک بڑا ذریعہ پلاسٹک ہے اس کے استعمال کو روکنے کے لئے عوام کو بیدار کیا گیا اور راشٹریہ علماء کونسل کی طرف سے *فضائ آلودگی روکو* _ *زندگی بچاؤ* لکھے نعرہ والے کپڑے کے تھیلے بھی کارکنان و عوام میں تقسیم کئے گئے تاکہ لوگ پلاسٹک کا 
استعمال نہ کریں۔

خون عطیہ کیمپ کا افتتاح پارٹی کے قومی ترجمان طلحہ رشادی نے خون کا عطیہ دے کر کیا اور اپنے بیان میں کہا کہ: راشٹریہ علماء کونسل کا جنم ہی خدمت خلق کے لئے ہوا ہے اور یہی ہمارا مقصد بھی ہے۔

اس موقع پر ماسٹر طارق، بیربل پرساد، اشتیاق احمد، مطیع اللہ، اشرف اصلاحی، معراج خان، اسامہ خان، ابصار، مغنی، اشتیاق ایڈوکیٹ، محمد عارف، محمد عامر، شہباز رشادی، عدنان، سیف اللہ، رضوان احمد، منی رام گوتم، فیض احمد کے علاوہ سیکڑوں لوگ موجود تھے۔