Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

موٹر ساٸیکل سے دھکہ لگنے پر تنازعہ۔۔نوجوان نے ایک شخص پر کیا چاقو سے حملہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے مقامی سرائے بیرو چوراہے پر موٹرسائیکل سے دھکہ لگنے پر ہوئے تنازعہ کے دوران نوجوان نے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
بتاتے ہیں کہ منیرا گاؤں رہائشی بابو ولد ذوالفقار مقامی سرائے بیرو چوراہے پر موجود تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار پون25ولد چھیدی موریہ سے اس کو دھکہ لگ گیا۔دھکہ لگنے سے دونوں کے درمیان کہا سنی ہونے لگی۔تنازعہ بڑھنے پر ناراض بابو نے پون پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے اسے بچا کر علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔