Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

صحافت کے میدان میں کیرٸیر کے عنوان سے پوروانچل یونیورسٹی میں سیمینار

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونکیشن میں صحافت کے میدان میں کیریئر سے متعلق خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے صدر پروفیسر مکول سریواستو نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبے میں نئی ملازمتیں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں، طلبا کو خود کو اسی کے مطابق تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت میں تعلیم حاصل کرنے کے وقت سے ہی کم الفاظ میں اپنے بیان لکھنے، بولنے اور بیان کرنے کی عادت بنانی چاہئے۔ صحافت کے میدان میں ٹکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے میڈیا کے میدان میں بہت سی تبدیلیاں لائی ہیں، تکنیکی علم کے بغیر کوئی بھی کامیاب صحافی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نئے آنے والوں کو اپنی سوشل ویب سائٹ پر ایک مضبوط پروفائل رکھنا چاہئے۔ انہوں نے پرنٹ، الیکٹرانک، ریڈیو، ٹیلی ویزن اور ویب صحافت کے شعبوں میں ملازمت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ شعبہ صدر ڈاکٹر منوج مشرا نے کہا کہ میڈیا کے میدان میں ہنر مند لوگوں کی مانگ ہمیشہ رہے گی، خود کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے طلباء سے اپیل کیا کہ وہ ہر روز معاشرے میں ہونے والی پیشرفتوں پر نگاہ رکھیں۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر دگ وجے سنگھ راٹھور نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر اودھ بہاری سنگھ، ڈاکٹر چندن سنگھ، پنکج سنگھ سمیت طلباء موجود رہے۔