Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

معشوقہ کا اسقاط حمل کرانے گٸے جوڑے میں تکرار۔۔۔۔عاشق گرفتار

جون پور۔۔۔ات پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
شاہ گنج قصبہ کے فیض آباد روڈ پر واقع ایک جھولا چھاپ ڈاکٹر کے یہاں اسقاط حمل کرانے کے دوران عاشق جوڑے میں تنازعہ ہو گیا جس کے بعد عاشق معشوقہ کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔اپنے عاشق کی تلاش میں نکلی لڑکی اسپتال میں دی جانے والی دوائیوں کے اثرات کے سبب طبیعت خراب ہونے سے بیہوش ہو کر گر پڑی۔ اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے معشوقہ کو علاج کیلئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کراتے ہوئے عاشق کو حراست میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق قصبہ کے ایودھیا روڈ پر ضلع اعظم گڑھ کے پوئی تھانہ حلقہ کے پل سرائے گاؤں رہائشی ایک نوجوان پان کی دکان چلاتا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے سنجر پور سرائے میر اعظم گڑھ کی ایک لڑکی سے اس کی دوستی ہو گئی جس کے بعد دونوں کی ملاقات شروع ہو گئی۔الزام ہے کہ نوجوان نے شادی کا بہانہ کرکے جسمانی رشتہ قائم کرلیاجس سے معشوقہ حاملہ ہوگئی اور شادی کے لئے اپنے عاشق پر دباؤ ڈالنے لگی۔ ادھر گزشتہ شام کو قصبہ میں اعظم گڑھ روڈ پر واقع نئی سبزی منڈی کے قریب ایک جھولا چھاپ ڈاکٹر کے یہاں لڑکی اسقاط حمل کے لئے اپنے عاشق کے ساتھ پہنچی جہاں اسے انجکشن اور دیگر دوائیں دی گئیں۔ اسقاط حمل کا عمل چل ہی رہا تھا کہ کسی بات کو لے کر دونوں کے مابین تنازعہ ہوگیا۔ شور ہونے پر مقامی لوگوں کاہجوم موقع پر جمع ہونا شروع ہو گیا جس پر عاشق موقع ملتے ہی فرار ہو گیا۔عاشق کے جانے کے بعد معشوقہ بھی اسپتال سے نکل گئی اور عاشق کو تلاش کرتے ہوئے بس اسٹیشن پہنچ گئی۔ بس اسٹاپ پر تلاش کے دوران ہی اسپتال میں اسقاط حمل کے لئے دی جانے والی دوائیوں کی وجہ سے لڑکی کی طبیعت خراب ہوگئی اور بیہوش ہو کر سڑک پر گر پڑی۔ لڑکی کے سڑک پر بیہوش ہو کر گرتے ہی مقامی لوگوں نے اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لڑکی کو علاج کیلئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کراتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔اس ضمن میں کوتوال جے پرکاس سنگھ نے بتایا کہ معاملہ کی معلومات ہے۔ملزم نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔متاثرہ کے زریعے ابھی تک کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔