Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

علم و نوچندی کا جلوس ۔!

جون پور...اتر پردیش (نماٸندہ)۔
============================
شیراز ہند جونپور کے مشہور عقید ت کی علامت علم نوچندی اور جلوسِ عماری کا 79 واں دور شہر کے امام بارگاہ مرحوم میر بہادر علی دالان میں علمدار حسین رضوی کی صدارت میں گزشتہ شب اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کا آغاز سوزخوانی سے ہوا جس کے بعد مولانا سید عابد رضوی فتح پور نے مجلس سے خطاب کیا۔ کربلا کے مصائب کو بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حضرت عباسؓ کو حضرت امام حسین ؓ نے جنگ کی اجازت نہیں دی،ان کو نہر فراط سے پانی لانے کو کہا گیا۔ نہر فراط پر پہنچ کر جیسے ہی انھوں نے مسق میں پانی بھراظالم فوج نے ان پر حملہ کر دیا اور پیاس کی شدت میں وہ شہید ہو گئے۔مجلس کے بعد علم ذوالجناح کو نکالا گیا جس میں مختلف ذاب و مذہب کے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ محمد حسن نے جلوس کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔جلوس میں شہر کی تمام انجمنوں نے نوحہ ماتم کرنا شروع کیا۔ جلوس امام بارگاہ میر  گھر پہنچا۔یہاں مجلس کو ڈاکٹر قمر عباس نے خطاب کیا جس کے بعد تابوت سکینہ نکالا گیا جسے علم مبارک کے ساتھ ملایا گیا۔یہاں سے جلوس اپنی قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا صدر امام بارگاہ پہنچا جہاں مولانا رضی بسوانی نے خطاب کیا اور عماریاں روضہ میں داخل ہوئی جس کے بعد جلوس اختتام ہوا۔جلوس کی نظامت سید خادم عباس رضوی نے ادا کیا۔آخر میں آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ سید شہنشاہ حسین رضوی نے کیا۔