Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

درگا پوجا پنڈال میں بجلی کا کرنٹ آنے سے پرنسپل کی موت۔

جون پور۔۔اترپردیش۔  صداٸے وقت ۔/نماٸند
===========================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے پرائمری اسکول جمولی میں درگا پوجا پنڈال میں کرنٹ میں زد میں آئی رسوئیاں کو بچانے میں اسکول میں تعینات پرنسپل زد میں آگئے اور موقع پر ہی جھلس کر موت ہو گئی۔اسکول پرنسپل کی موت ہوتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ اسکول میں تعینات رسوئیاں سنیتا دیوی 47جمعہ کے روز بچوں کیلئے کھانہ بناتے جا رہی تھی کہ احاطے میں قائم درگا پوجا پنڈال میں بارش کی وجہ سے کرنٹ آرہا تھا جس کے زد میں آکر سنیتا تڑپنے لگی۔رسوئیاں کو کرنٹ کی زد میں دیکھ پرنسپل کرشن کمار مشرا55رہائشی سمودھ پور اسے بچانے کیلئے آگئے اور رسوئیاں کو بچاکر خود کرنٹ کی زد میں آگئے اور جھلس کر جائے واقعہ پر ہی ان کی موت ہو گئی۔کرنٹ کی زد میں آئے دونوں کو مقامی لوگوں نے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے پرنسپل کو مردہ قرار دے دیا۔

پرنسپل کی موت کی خبر سنتے ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کثیر تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔