Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 4, 2019

معروف ادیب و صحافی ۔عباس دھالیوال سے مترجم امام خانہ کعبہ ظل الرحمٰن نے ملاقات کی۔۔اپنی تصنیف کردہ کتاب ”تربیت اولاد“ پیش کی۔


مالیر کوٹلہ ، (پنجاب) /صداٸے وقت۔/عاصم طاہر اعظمی۔
=============================
مکہ مکرمہ (سعودی عرب) سے ہندوستان تشریف لائے مشہور و معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ظل الرحمن (مترجم امامِ خانہ کعبہ) جو کہ کل دہلی سے مالیر کوٹلہ تشریف لائے اور یہاں پہنچ کر انہوں نے شہر کی مختلف سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں.
اسی سلسلے میں گزشتہ روز دیر شام ڈاکٹر ظل الرحمن نے پنجاب کے نامور ادیب، نقاد و صحافی محمد عباس دھالیوال کی رہائش گاہ پر ان سے ایک خصوصی ملاقات کی. اس دوران جہاں دونوں کے درمیان مختلف مذہبی امور پر تبادلہ خیال ہوا , وہیں ڈاکٹر ظل الرحمن نے اپنی تخلیق کردہ نئ کتاب "تربیتِ اولاد " محمد عباس دھالیوال کو پیش کی اور ان سے مذکورہ کتاب کے حوالے سے اپنا ریویو لکھنے کی درخواست کی. ڈاکٹر صاحب کی درخواست کو عباس دھالیوال نے خوشی خوشی قبول کیا اور اس کتاب کو مطالعہ میں لانے کے بعد جلد از جلد اس پر ریویو لکھنے کا وعدہ کیا.
یہاں قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر ظل الرحمن کی مذکورہ کتاب کا ابھی حال ہی میں انگریزی میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے انگریزی زبان  میں اس کا ترجمہ جناب محمد رازق سوداگر نے " پیرٹنگ اِن اسلام " کے نام سے کیا ہے.
اس موقع پر ڈاکٹر ظل الرحمن کے ساتھ جناب آزاد صدیقی معروف (سوشل ورکر)اور ڈاکٹر عبدالرحمن بھی موجود تھے .

نوٹ :متعلقہ رپورٹ سے وابستہ تصویر ساتھ میں اٹیچ ہے.
فوٹو کیپشن : ڈاکٹر ظل الرحمن محمد عباس دھالیوال کو اپنی کتاب پیش کرتے ہوئے ساتھ میں جناب آزاد صدیقی اور ڈاکٹر عبدالرحمن بھی نظر آ رہے ہیں.