Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 12, 2019

ووٹر شناختی کارڈ کے ویری فیکشن کی تاریخ میں توسیع۔۔۔۔ووٹروں لسٹ سے کسی کا نام خارج نہیں کیا جاٸے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن۔

ہٹایاجاےگا،ووٹرکارڈ کی درستگی کیلےیہ پروگرام چلایاجارہاہے،اس مہم کا این آرسی سےکوئی لینادینانہیں ہے،این پی آراوراین آرسی کےنام پرہمارےقائدین مسلمانوں میں خوف نہ پھیلائیں،ہمیں کسی سےڈرنےکی ضرورت نہیں ہے:
(شاھنوازبدرقاسمی)
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
۔...........................................................................
الیکشن کمیشن آف انڈیا نےعوامی مطالبات پرووٹرویری فکیشن کی تاریخ میں آج دیررات توسیع کااعلان کردیاہےاب ووٹر ویری فیکیشن کاکام 15اکتوبرسےبڑھاکرپورےملک میں18نومبراوردہلی میں31اکتوبرتک بآسانی کیاجاسکتاہے_

ووٹر ویری فیکیشن سےمتعلق کئی طرح کےافواہیں اوربےبنیادمعلومات شیرکیاجارہاہےجوسراسرجھوٹ پرمبنی ہے،اس سلسلےمیں آج ہم نےسہرسہ کےالیکشن کمیشن انچارچ سےمل کر ووٹر ویری فیکیشن سےمتعلق کئی سوالات کئےجس پرانہوں واضح لفظوں میں کہاکہ ویری فیکیشن نہ کرانےوالوں کاووٹرلسٹ سے نام نہیں ہٹایاجاےگا،یہ بیداری مہم دراصل ووٹروں کی سہولت کیلےلایاگیاہےتاکہ بآسانی اپنے ناموں اوردیگر بنیادی تفصیلات کودرست کرسکیں،انہوں نےکہاکہ یہ پروگرام بلاتفریق ہرمذہب کےلوگوں کیلےہےاس لیےکسی غلط فہمی کےشکاراورخوف زدہ نہ ہوں اس مہم کااین آرسی سےکوئی لینادینانہیں ہے،انہوں نےکہاکہ اپنےووٹرشناختی کارڈکودرست کرانےکایہ اچہاموقع ہےاس لئےکہ کوتاہی نہ برتیں اورآپ حسب سہولت اپنےتمام سرکاری کاغذات کوصحیح کروالیں،انہوں نےاس بات کی بہی وضاحت کی کہ این پی آر اورمردوم شماری کےنام پرلوگوں کوالجھایاجارہاہےجوہرگزمناسب نہیں ہے،انہوں نےعوام سےاپیل کی ہےکہ وہ زیادہ سےزیادہ اس مہم میں حصہ لیں_