Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 9, 2019

درگا دیوی کے مجسموں کو نعروں کے ساتھ کیا گیا سیراب۔۔۔۔بناٸے گٸے عارضی تالاب۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=============================
مختلف نعروں کے ساتھ دیوی درگا سمیت دیگر دیوی دیوتاؤں کی مجسموں کوگومتی ندی کے پاس تعمیر ہوئے عارضی تالات میں سخت حفاظتی بندبست کے دوران سیرایا گیا۔ اسی کے ساتھ نوراتر اختتام ہو گیا جس کی قیادت درگا پوجا مہاسمیتی نے کیا۔

اس کے قبل تمام مجسموں کو شہر کے یحی پور موڑ پرقطار میں لگایا گیا جہاں ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری، پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکرچھوی نے مورتی کے سامنے ناریل پھوڑ پوجا کی، ساتھ ہی ہری جھڈی دکھا وسرجن پروگرام کا افتتاح کیا۔جس کے بعد مہا سمیتی کے صدر وجے سنگھ باغی اور جنرل سیکرٹری ونود ساہو کی قیادت میں مورتیاں آگے کے لیے روانہ ہوئی۔ مورتیاں لیکرڈھول اور ڈی جے کے ساتھ کمیٹی کے نوجوان رقص کرتے ہوئے ستہٹی بازار،سبزی منڈی،کوتوالی چوراہا،ہرلالکا روڈ،چہارسو چوراہا،شاہی پل،اولندگنج سے ہوتے ہوئے نکھاس سے گومتی ندی کنارے واقع عارضی تالاب پہنچے اور وسرجن کیاگیا۔پورے جلوس کی نظامت کوتوالی چوراہے پر بنے کنٹرول روم سے سشیل ورما ایڈوکیٹ نے کیا۔ وہیں مہاسمیتی کے سرپرستان کی نگرانی میں فیصلہ کن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے مورتی، رتھ کی سجاوٹ، روشنی وغیرہ کا قریب سے جائزہ کیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے سابق صدر موتی لال یادو،نکھلیش سنگھ، ششانک سنگھ رانو، سنتوش سنگھ، رادھے کرشن اوجھا، مہیندردیو وکرم، راکیش شریواستو سمیت دیگرلوگوں کی شراکت اہم رہی۔