Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 24, 2019

کانگریس کے10 سینئرلیڈران کودکھایا گیا باہرکا راستہ، 6 سال کے لئے پارٹی سے برخاست۔فہرست میں سراج مہدی و سنتوش کمار سنگھ بھی شامل۔

پارٹی ترجمان نےکے مطابق کانگریس کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی کے 10 لیڈروں کو نظام شکنی کے الزام میں پارٹی کی رکنیت سے 6 سالوں کے لئے فوری اثر سے برخاست کردیا ہے۔
لکھنؤ: اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع/24 نومبر 2019.
==============================
 پارٹی میں نظم ونسق کو قائم کرنے کےلئےاترپردیش کانگریس نے اتوار کو 10 قد آور لیڈروں کونظام شکنی کےالزام میں 6 سالوں کےلئے پارٹی سے برخاست کردیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے بتایا کہ کانگریس کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی کے 10 لیڈروں کو نظام شکنی کےالزام میں پارٹی کی رکنیت سے 6 سالوں کے لئے فوری اثرسے برخاست کردیا ہے۔ اخبارات کے ذریعہ سے ڈسپلنری کمیٹی کےعلم میں آیا تھا کہ یہ لیڈرکھ وقت سے پارٹی اعلی کمان کے فیصلوں پرغیرضروری طورسےعوامی سطح پرمیٹنگ کرکےاس کی مخالفت کررہےتھے۔ ان کا یہ عمل پارٹی کی پالیسیوں اوراقدارکے خلاف ہے، جوکہ نظام شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈسپلنری کمیٹی نے سنتوش سنگھ سابق رکن پارلیمان، سراج مہندی سابق ایم ایل سی، رام کرشنا دویدی سابق وزیر داخلہ، ستیہ دیو ترپاٹھی سابق وزیر، راجیندر سنگھ سولنکی ممبرکانگریس کمیٹی، بھودھرنارائن مشرا سابق ایم ایل اے، ونود چودھری سابق ایم ایل اے، نیک چندر پانڈے سابق ایم ایل اے، سوئم پرکاش گوسوامی سابق صدر یوا کانگریس اورسنجیو سنگھ سابق ضلع صدر گورکھپورکو 6 سال کے لئے برخاست کردیا گیا ہے.
دراصل پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹی کی ریاستی یونٹ کے بارے میں کانگریس اعلیٰ کمان کے ذریعہ لئے گئے فیصلوں کی مخالفت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو10 سینئرلیڈروں کونوٹس جاری کرکے 24 گھنٹے کے اندرجواب طلب کیا تھا۔ پردیش کانگریس کی ڈسپلنری کمیٹی کے رکن اورسابق ممبراسمبلی اجے رائے نے وہ نوٹس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اورپارٹی کے ریاستی صدراجے کمارللو کے حکم پرجاری کیا تھا۔
اترپردیش کانگریس ڈسپلنری کمیٹی کے رکن اورسابق رکن اسمبلی اجے رائے کی طرف سے بھیجے گئے اس نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ 'آپ لوگوں کے ذریعہ گزشتہ کچھ وقت سے پردیش کانگریس کمیٹی سے متعلق آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے فیصلوں پرمسلسل غیرضروری طورپرعوامی طورپرمیٹنگ کرکے مخالفت کی جارہی ہے۔ ان میٹنگ اورمیڈیا میں دیئے گئے بیانات سے کانگریس پارٹی کی شبیہ دھومل ہوئی ہے۔ آپ جیسے سینئرلیڈروں سے ایسی امید نہیں تھی۔ آپ کا طرزعمل پارٹی کی پالیسیوں اورنظریات کے منافی ہے۔ آپ لوگوں کا یہ فعل نظم وضبط کی خلاف ورزی کے دائرہ میں آتا ہے۔ لہٰذا آپ سب کوکانگریس کے آئین کی ڈسپلن شکنی کےتحت آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی اجازت سے فوری طورپر6 سال کے لئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برخاست کیا جاتا ہے۔