Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 24, 2019

اعظم گڑھ میں آٸی واٸی ایف کے زیر اہتمام سہی روزہ تربیتی پروگرام منعقد۔

اعظم گڑھ ۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/نماٸندہ۔
=============================
اعظم گڑھ شہر میں انٹر نیشنل یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام مورخہ 22،23،و 24 نومبر 2019 کو سہی روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پہلا پروگرام بعد نماز مغرب خطاب عام کے ذریعہ ہوا _تلاوت قرآن برادر انعام الرحمن نے پیش کی اس کے بعد آئی وائی ایف کا تعارف برادر اسامہ عظیم نے پیش کیا _
اس کے بعد آئی وائی ایف کے میڈیا انچارج برادر مبشر نے ملک وملت کی موجودہ صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر گفتگو کی آپ نے سورۃ الممتحنۃ کی روشنی میں حالات کا تجزیہ کیا اور ابراھیم کے اسوہ کو اختیار کرنے کی رہنمائی کی اور اہل ایمان ان کی ذمہ داریوں طرف متوجہ کیا _
اس کے بعد جناب مولانا محمد طاھر مدنی صاحب ڈائرکٹر شعبہ دعوت و ارشاد جامعۃ الفلاح نے "کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں"کے عنوان پر گفتگو کی آپ نے سب سے پہلے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا ایمان بالرسالت نہایت پختہ اور شعوری ہونا چاہیے تاکہ ہم اس کے تقاضوں کو پورا کر سکیں آپ نے کہا کہ آپ سے محبت ان کی پیروی ان کی تعلیمات کو اپنے مسائل میں حکم کے طور پر  تسلیم کرنا چاہیے نیز آپ کی تعلیمات کو دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچانا ایمان بالرسالت کے تقاضے ہیں_
آخیر میں مولانا جاوید احمد قاسمی صاحب کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا_
دوسرے روز عقائد ،ایمانیات اور فکری موضوعات  پر گفتگو ہوئی _ جس میں اہل ایمان کو دینی و فکری تربیت کرنے پر ابھارا گیا _ 
پروگرام کے آخری دن مطالعہ قرآن کے علاوہ برجستہ تقریری مقابلہ ہوا،شرکاء نے  تاثرات پیش کیے بعد ازاں تحریری ، تقریری اور مثالی طالب کے انعامات جناب رضوان صاحب، مولانا عمران قاسمی  صاحب،اور   برادر فرحان کے بدست تقسیم کیے گئے _آخیر میں مولانا عبد الواسع اصلاحی صاحب کے اختتامی کلمات و دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا _