Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 9, 2019

پوروانچل یونیورسٹی جونپور میں ”یوم تعلیم“ کے پروگرام کا انعقاد 11نومبر کو۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔8 نومبر۔201) 
================================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں آئندہ آئندہ11نومبر کو ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کو یوم قومی تعلیم کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ فیصلہ حکومت ہند کی ہدایت پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نافذ کیا گیا ہے۔
ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور ماہر تعلیم اور مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک کے آزادی اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی شراکت رہی ہے۔

یونیورسٹی کیمپس میں مختلف مواقع پر سیمینار، مضمون تحریر، بحث مباحثہ اور ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے طلباء بہبود صدرپروفیسر اجے دویدی نے بتایا کہ اس تقریب کو بڑے پیمانے پر منانے کے لئے تمام فیکلٹیوں اور شعبہ کے سربراہوں کو ایک خط بھیجا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام پروگراموں کو ان کے محکمہ میں صحیح طریقے سے منعقد کیا جائے۔