Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 9, 2019

نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے پر سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔۔وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔مورخہ 8 نومبر 2019.
==============================
نوٹ بندی کے 3 سال مکمل ہونے پر نوجوان سماجوادی لیڈر رجنیش مشرا کی قیادت میں جگدیش پور میں وزیر اعظم مودی کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا۔

اس موقع پرمسٹر مشرا نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا نوٹ بندی کا قدم عوام کو گمراہ کرنے والا تھا۔آج نوٹ بندی کے 3سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک سیاہ روپیوں کی رکوری نہیں ہو پائی ہے۔کالے دھن کے نام پر عوام کو گمراہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سبھی شہریوں کو 15لاکھ روپے ڈالنے کا اعلان محض ایک دھوکہ تھا۔ مودی حکومت کا یہ اقدام خود پیدا ہونے والا المیہ اور خودکش حملہ تھا، جس سے وزیر اعظم کے سوٹ بوٹ والے دوست اپنے اس کالے دھن کو سفید کر نے کا کام کیا۔نوٹ بندی کو آمرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ بندی سے ملک کا غریب اور چھوٹے کاروباریوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا، اور  اس سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔نوٹ بندی ملک کی تاریخ میں حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ نوٹ بندی نے ملک کی معیشت کو نچلی سطح پر کر چھوٹے کاروباریوں سے روزی روٹی چھین گئی۔ابھی تک چھوٹے کاروباری اس پریشانی سے باہر نہیں سکے ہیں۔اس موقع پرونود شرما، سیروہت یادو، پرویش یادو، منیش مشرا، شبھم کمار، آنند تیواری،لالتی دیوی،کملا دیوی،سیما پال سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔