Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 17, 2019

پارلیمنٹ کا سرماٸی اجلاس کل 18 نومبر سے ۔۔۔شہری ترمیم بل سمیت کل 27 بل پیش ہوں گے۔

نٸی دہلی صداٸے وقت۔/ذراٸع۔17 نومبر 2019.
==========================کل یعنی 18 نومبر بروز دوشنبہ سے پارلیمنٹ کا سرماٸی اجلاس شروع ہونے جارہا ہے۔اس سلسلے میں وزیر براٸے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے کل جماعتی میٹنگ بلاٸی۔اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی (بی جے پی).بی جے پی صدر امت شاہ جبکہ حزب اختلاف کی طرف سے کانگریس سے غلام نبی آزاد ترنمول کانگریس سے براٸن۔۔سماجوادی پارٹی سے رام گوپال یادو ۔تیلگو دیشم پارٹی سے جے دیو نے شرکت کی۔

یہ سرماٸی اجلاس بڑا سنسنی خیز ہوگا۔حزب اختلاف مہنگاٸی ، بدعنوانی ۔اقتصادی کساد بازاری۔اٸیر پالوشن اور کشمیر کے حالات جیسے مدعوں پر حکومت کو گھیرے گی ۔اس کے علاوہ مہاراشٹر میں صدر راج کو لیکر گورنر کے کردار کے تعلق سے بھی حزب اختلاف سرکار کو گھیرے گی۔
جبکہ حکومت کی جانب سے  شہریتيم ترمیمی بل سمیت مختلف نٸے پرانے 27 بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔سرماٸی اجلاس میں الیکٹرانک سگریٹ پر روک،و ٹیکس کے قانون میں تبدیلی پر پہلے سے موجود آرڈیننس پر بھی قانون لاسکتی ہے۔
26 نومبر کو ” یوم آٸین “ منعقد ہوگا۔۔واضح ہو کہ 26  نومبر کو یوم آٸین منایا جاتا ہے اسی تاریخ کو ہندوستان کے جمہوری دستور کو تسلیم کیا گیا تھا جس کا نفاذ 26 جنوری کو ہوا۔
یہ سرماٸی اجلاس 13 دسمبر تک چلے گا۔