Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 22, 2019

بھوپال میں چارروزہ عالمی تبلیغی اجتماع درس قران کے ساتھ شروع،دنیابھر سے790جماعتیں پہنچی بھوپال۔

 بھوپال ۔۔۔مدھی پردیش۔/صداٸے وقت/٢٢ نومبر ٢٠١٩۔۔(مہتاب عالم کی رپورٹ).
==============================
بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع اپنی انفرادیت کےلئے ملک وبیرون ملک میں مشہور ہے۔ یوں تو اجتماع ملک کے بہت سے شہروں میں ہوتے ہیں لیکن بھوپال کے اجتماع کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ اجتماع 71 سالوں سے تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جارہاہے۔بھوپال کا چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع درس قران کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔عالمی اجتماع کے لئے بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں خاص انتظام کئے گئے ہیں۔ عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے ملک و بیرون ملک سے جماعتوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک 790جماعتیں بھوپال پہنچ چکی ہیں۔
اس سال 72ویں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے جو چار روزہ ہوگا۔ حالانکہ اس سے قبل عالمی اجتماع سہ روزہ ہی ہوتا تھا ۔ گزشتہ سال عالمی اجتماع کا چار روزہ انعقاد کا اعلان ضرور کیا گیا تھا لیکن اسمبلی انتخابات اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب اجتماع تین روزمیں ہی اختتام پزیرہوگیا تھا۔ 72ویں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز صبح نماز فجر کے بعد درس قران کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ آج عالمی اجتماع میں مختلف موضوعات پرجہاں علمائے خطاب کررہے ہیں وہیں عالمی اجتماع میں بعد نماز عصر اجتماعی نکاح کابھی انعقاد ہوگا۔

بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا انتظام گزشتہ سال سے بڑے پیمانے پر کیاگیا ہے۔ اس سال عالمی اجتماع کے لئے 70لاکھ اسکوائرفٹ زمین پر ٹینٹ لگایا گیا ہے جہاں علمائے دین کے بیان اور روح پرور مجلس آراستہ ہے وہیں 250 ایکڑزمین پر پارکنگ ،کھانے کے لئے 40 زون ،وضو کے لئے 70ہزار نل کنکشن،پانی کی فراہمی کے لئے 40 ٹیوبویل اور 500 پانی کی ٹنکیوں کا انتظام کیا گیاہے۔ ساڑھے 3 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ10 ہزار والنٹئیر اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
بھوپال کا عالمی اجتماع ڈیجیٹل ہونے کے ساتھ زیروویسٹ اور گرین وکلین اجتماع کے ساتھ شروع کیا گیاہے۔ اجتماع کا مقصد اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہے تاکہ اپنے رب کو پہچان سکے اور گہوارہ امن بن سکے