Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 22, 2019

گوری۔۔بندرا بازار اعظم گڑھ کی جامع مسجد کا افتتاح۔80 مربع میٹر رقبے پر محیط ۔600 سے زاٸد افراد بیکوقت ادا کر سکیں گے نماز!

*گوری،بندرا بازار، اعظم گڑھ کی جامع مسجد کا افتتاح، 80مربع میٹر رقبے پر محیط مسجد میں600 سےزائد افراد نماز ادا کرسکیں گے*۔
 *مفتی شاہد مسعود صاحب کا خطاب*۔  


*22/نومبر 2019 یوم اللجمعہ*/صداٸے وقت۔/عبد الرحیم صدیقی۔
*-----------------------------------*
    
  *مفتی شاہد مسعود صاحب* منگراواں نےافتتاحی جمعہ کی کلیدی خطاب میں فرمایا کہ اس دنیا کی کامیابی، اور فلاح صرف اس بات پر ہے کہ ہم مکمل طور سے سنت رسول اور سیرت صحابہ پر عمل کریں، اپنے ایمان اور اعمال کی اصلاح انتہائی ضروری ہے، اس کے لئے ہمیں قران وحدیث کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا، ان کے بغیر ہمیں دنیا اور آخرت دونوں کا خسارہ اٹھانا پڑے گا۔
    جامع مسجد گوری میں چھ سو (600) سےزائد نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں،اس مسجد کےاندر پانچ بڑے دروازے ہیں جبکہ باہری حصہ میں صرف ایک مرکزی دروازہ ہے البتہ جنوبی سمت کےداخلی حصہ میں ایک چھوٹا دروازہ ہےجو امام صاحب کی گزر گاہ ہےتاہم عام نمازی اس دروازے کوبغیر کسی پابندی استعمال کریں گے۔ 
     یہ عظیم الشان مسجد ایک بڑے چبوترے نما جگہ پر بنائی گئی ہے۔ اندرونی دیواروں اور محرابوں کو نقش و نگار سے پاک رکھا گیاہےلیکن اعلی درجے کا اینٹوں،عمدہ سمنٹوں اور سفید وبھورا رنگ کی حسین امتزاج سے بنی اس مسجد کی داخلی دیواریں دلکش علامات سے مزیّن ہیں،مسجد کا اندرونی فرش سفید ٹائلس و پتھر کا ہے جس میں سیاہ دھاریاں ہیں،ان سے نماز پڑھتے وقت سیدھی صفیں بنانے میں مدد ملتی ہے۔ مسجد کا رقبہ تقریبا اسی (80)مربع میٹر (258فٹ) پر محیط ہے،مسجد کےجملہ حصے کو قمقمے اور برقی روشنی سے سجایا گیا ہےنیز راجستھان کا تیار کردہ سفید پتھرکی منبر مسجد کی زینت ہے۔
      مسجد کی دکھنی حصہ،پورب جانب بڑا وضو خانہ،مغربی سمت میں تبلیغی جماعت کی قیام وطعام کیلئے ایک ہال اور بالائی حصہ میں امام صاحب کی جائے رہائش(کمرہ) بنایاگیاہے،اسی حصےمیں اوپر تک جانے کے لئے اندر سےچوکور سیڑھیاں ہیں۔
        مسجد کو مکمل ہونے میں تین سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔اسی جگہ پر پہلے ایک قدیم مسجد واقع تھی اس کو شہید کرکے یہ نئی بڑی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔اسے گاؤں کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
  جدید طرز سےتعمیر ہونے والی اس مسجد کے عین وسط میں ایک عالی شان مینار زیر تعمیر  ہے جبکہ مسجد کے عقبی جانب دو 20 فٹ لمبا مینار مختص ہیں اور چارو کونے پر چار چھوٹے چھوٹےمینار بنیں گے۔