Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 15, 2019

وزیردفاع راجناتھ سنگھ کا اروناچل پردیش کا دو روزہ دورہ، چین نےکیا اعتراض

ایٹا نگر: اروناچل پردیش۔/صداٸے وقت/ذراٸع۔مورخہ ١٥ نومبر ٢٠١٩۔
==============================
اروناچل پردیش کے دودنوں کے دورہ پرآئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو ہند۔ چین سرحد پرتوانگ کے نزدیک بملا میں ہندوستانی اگلی فوجی چوکیوں کا معائنہ کیا۔ راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کرکےکہا کہ اروناچل پردیش میں توانگ کے نزدیک بملا میں اگلی فوجی چوکیوں کا معائنہ کیا اور ہندوستانی فوج کے حکام اور جوانوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ نہایت دوردرازاورچیلنجنگ ماحول میں بھی فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے۔
اس دوران چین نے جمعہ کو وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے اروناچل پردیش کے دورہ پراعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے کبھی بھی شمال مشرق ہندوستانی ریاست کوقبول نہیں کیا ہے، جوجنوبی تبت کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ چین جنوبی تبت کے حصے کے طورپراروناچل پردیش کا دعویٰ کرتا ہے اوردونوں ممالک نے 3488 کلو میٹرلمبی ایل اوسی کوکورکرتے ہوئے سرحدی تنازعہ کوحل کرنے کے لئے اب تک 21 مرحلے کی بات چیتيم ہوچکی ہے۔
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نےکہا کہ بملا کے میرے دورہ کے دوران مجھے یہ اطلاع ملی کہ ہندستانی اورچینی فوج کے مابین خواہ سرحد پر دعویداری اختلافات ہوں، لیکن وہ دونوں حقیقی کنٹرول لائن پرکشیدگی کم کرنے کیلئے واقعی حساس ہیں۔ ہرطرح کی حالت میں میچیورٹی کا مظاہرہ کرنےکےلئے میں ہندستانی فوج کو مبارکباد دیتا ہوں۔ خیال رہے کہ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے توانگ میں جمعرات کو11 ویں یوم دوستی (میتری دیوس) تقریبات میں حصہ لیا