Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 15, 2019

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے بابری مسجد انصاف کے لٸے صداقت بلند کی۔

دہلی کے جنتر منتر کے ساتھ ہی تملناڈو، مہاراشٹر،منی پور،کیرل اور مغربی بنگال میں ہوٸے زبردست مظاہرے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/مورخہ 15 نومبر 2019.
=============================
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام بابری مسجد کے مالکانہ حق کو لیکر آٸے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پاپولر فرنٹ کا یہ ماننا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نہ صرف اقلیتی طبقہ کے حقوق بلکہ آٸین ہند کے بنیادی اصولوں پر بھی اثر پڑے گا۔بابری مسجد کے انصاف کے لٸیے جمہوری طریقوں کو اپناتے ہوٸے اس فیصلے کو چنوتی دینا چاہٸیے۔
جنتر منتر کے اس مظاہرے میں دہلی کے سیکڑوں مظاہرین ہاتھوں میں تختیاں لیکر بابری مسجد کے انصاف کے لٸیے نعرے بلند کٸیے۔اس موقع پر ڈاکٹر تسلیم رحمانی ،ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ،ڈی سی کپل، پرویزاحمد وغیرہ شامل تھے۔
تملناڈو مظاہرہ

واضح ہو کہ پی ایف آٸی کے بینر تلے اسی طرح کا احتجاجی مظاہرہ تملناڈو ، مہاراشٹر ،منی پور ، کیرل اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں کے کٸی اضلاع میں کٸیے گٸے۔