Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 15, 2019

کرناٹک اربن لوکل با ڈیز انتخابات۔۔۔ایس ڈی پی آٸی کے 8 امیدوار کامیاب۔


بنگلور۔ کرناٹک۔۔(پریس ریلیز)۔ /صداٸے وقت ۔مورخہ ١٥ نومبر ٢٠١٩۔
=====================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف
انڈیا (SDPI)نے کرناٹک اربن لولکل باڈی انتخابات(چوتھے مرحلے) 12نومبر 2019کو ہوئے انتخابات میں اپنے 20امیدوار میدان میں اتارے تھے جس میں 8امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی نے منگلور کارپویشن میں 6امیدوار اتارے تھے جس میں وارڈ نمبر 5سے محترمہ شمشاد اور وارڈ نمبر 60سے منیب نے جیت درج کیاہے۔ اسی طرح کولا ر سٹی  میونسپل کونسل میں پارٹی نے 5امیدوار اتارے تھے جس میں وارڈ نمبر 16سے فیروز خان، وارڈ نمبر 17سے شاہ میر، وارڈ نمبر 18سے سمیع اللہ، وارڈ نمبر 28سے خواجہ ایم نے جیت درج کیاہے۔ ملباگل سٹی میونسپل کونسل میں پارٹی نے 4امیدوار اتارے تھے۔ جس میں وارڈ نمبر 18سے مبین تاج اور وارڈ نمبر 4سے چاند پاشاہ نے جیت درج کیا ہے۔ پارٹی کے مگاڈی ٹی ایم سی کے 3 امیدوار، کنکا پورسی ایم سی اور دوانا گرے کارپوریشن کے 1امیدوار تیسرے مقام پر رہے۔ پارٹی امیدواروں کی کامیابی پر ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے اسے ا یس ڈی پی آئی کی مثبت سیاست اور عوام کی جیت قرار دیتے ہوئے تمام رائے دہندگان جنہو ں نے ایس ڈی پی آئی کے امیدوارں کو ووٹ دیا ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عبدالحنان نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت میں لگے رہیں اور اپنے نئی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔

 واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی کے8 امیدواروں نے کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار اور مضبوط دعویداروں کو ہرا کر جیت حاصل کی ہے۔