Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 17, 2019

یونانی طبی کانگریس ” ویمن ونگ “ کے زیر اہتمام ”عصر حاظر میں فروغ اردو۔۔ضروت و اہمیت“پر ایک روزہ سیمینار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری۔۔۔۔۔ڈاکٹر عبد السلام فلاحی۔۔


پٹنہ،17؍نومبر(پریس ریلیز)۔/صداٸے وقت۔
==========================
آل انڈیایونانی طبی کانگریس ویمن ونگ بہار کی جانب سے ایک روزہ سمینار جس کا موضوع ’’عصرحاضر میں فروغ اردو ضرورت واہمیت‘‘ ہے، پروفیسر فضل اللہ قادری کی صدارت میں منعقدہوا۔ جس میں پورے پٹنہ کے مشہور ادباء ،صحافی وشعراء حضرات تشریف لائے۔خطبہ استقبالیہ کے دوران ڈاکٹر محمدشمیم اختر سکریٹری آل انڈیاطبی یونانی کانگریس نے کہاکہ اردو گنگاجمنی تہذیب کی زبان ہے یہ صرف غالب،میر اورمومن کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ پنڈت برج نارائن چکبست اورجگت موہن رواں ،شنکرکیموری اورلتاحیاکی زبان ہے۔یہ انسانیت کی زبان ہے اوردیگرقوموں کے اتحادویکجہتی کی زبان ہے۔

روزنامہ پنڈارکے ایڈیٹرریحان غنی کہا کہ لوگ اردوکاروناہوتے ہیں، مگرآج اردو ڈائریکٹری بہار اورامتیازکریمی کے ذریعہ بہارمیں اردوکی جوترقی ہوئی ہے وہ عدیم المثال ہے۔جناب عبدالواحد انصاری نے کہاکہ اردکوروزگارسے جوڑکر آج پورے بہار میں حکومت نے جوکارنامہ انجام دیا ہے وہ اردوداں طبقے اورمسلمانوں کے لئے خوش آئند ہے۔فخرالدین عارفی نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اردوکوفروغ دیں اوراردواخبارات کواپنے گھرکی زینت بنائیں۔جاویدحیات صدرشعبہ اردوپٹنہ یونیورسٹی نے کہاکہ اردوکوہندوستان میں جس نظر سے دیکھا جاتاہے وہ قابل تعریف ہے۔ آج وزیراعظم بھی اردوکے اشعار اپنی تقریروں میں پڑھتے ہیں۔
آل انڈیایونانی طبی کانگریس کے کارگزارصدرڈاکٹرعبدالسلام فلاحی نے پروگرام  کی نظامت کرتے ہوئے کہا کہ اردوزبان کا تعلق خانقاہوں اوردرباروں سے بھی ہے۔یہ جہاں میروغالب کی چوکھٹ کی زبان ہے وہیں پیرومرشدکے آستانوں کی زبان بھی ہے۔اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔الفاظ خواہ کسی بھی زبان کے ہوںوہ اپنامکمل وجودرکھتے ہیں۔انجینئرآفتاب نے کہاکہ اس طرح کا پروگرام کرنابہت ہمت وحوصلہ کی بات ہے۔چیف گیسٹ کی حیثیت سے پرنسل گورنمنٹ طبی کالج پروفیسر ضیاء الدین نے کہاکہ طبیہ کالج پٹنہ اردوزبان وادب کی خدمت زمانہ قدیم سے کررہاہے۔ مگر اردواکیڈمی بہارہمیشہ کالج کونظرانداز کرتی رہی ہے۔پروگرام کی صدار ت کررہےآل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی نائب صدر پروفیسر سیدفضل اللہ قادری نے کہا کہ ہم تمام اردوکے مجاہدوں کومبارک بادپیش کرتےہیں کہ ان لوگوں نے قومی وراثت کو جس خوبصورتی کے ساتھ بچانے کی کوشش کی وہ یقینا قابل صدتحسین ہے۔
آخرمیں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹرکائنات زہرا نے تمام مہمانوں کاشکریہ ا داکرتے ہوئے کہاکہ آپ تمام مہمانوں نے جس