Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 12, 2019

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل۔۔گورنر نے بھیجا صدر راج کی سفارش۔مرکزی کابینہ نے بھی دی ہری جھنڈی۔۔۔تجویز صدر کو بھیجی گٸ۔۔۔۔شیو سینا پہنچی سپریم کورٹ۔


مہاراشٹر میں جاری سیاسی اٹھا پٹخ کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طرف سے صدر راج کی سفارش کے بعد مرکزی کابینہ نے بھی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

ممبٸی مہاراشٹر۔۔صداٸے وقت /ذراٸع/١٢ نومبر ٢٠١٩۔
==============================
مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طرف سے صدر راج کی سفارش کے بعد مرکزی کابینہ نے بھی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اب ریاست میں صدر راج محض ایک قدم دور رہ گیا ہے۔ صدر کی منظوری ملتے ہی ریاست میں صدر راج نافذ ہو جائے گا۔ ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کے درمیان اب شیوسینا نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ شیوسینا نے گورنر کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عرضی میں شیوسینا نے کہا ہے کہ اسے حمایتی مکتوب پیش کرنے کے لئے گورنر نے 72 گھنٹے کا وقت نہیں دیا۔ صرف 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔
کانگریس لیڈر سنجے جھا نے اس پر ٹویٹ کر کہا کہ ’ ہوشیاری نہیں! گورنر کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا‘۔ وہیں، شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی نے صدر راج نافذ کئے جانے کی خبروں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’ جب این سی پی کو دیا گیا وقت ختم نہیں ہوا ہے تو ایسے میں عزت مآب گورنر صدر راج کی سفارش کیسے کر سکتے ہیں‘‘؟