Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 12, 2019

بریکنگ نیوز۔۔۔مہاراشٹر میں صدر راج کا نفاذ۔

ممبٸ۔۔مہاراشٹر/صداٸے وقت/نماٸندہ/١٢ نومبر۔
===========================
مہاراشٹر میں حکومت سازی کو  لیکر ١٨ دنوں کی اٹھا پٹک کے بعد اب وہاں پر صدر راج کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

آج صبح گورنر نے مرکزی کابینہ کو صدر راج کی سفارش بھیجی تھی جس کو کابینہ کی منظوری کے بعد صدر جمہوریہ کو بھیجا گیا ۔۔
ابھی ابھی کی خبروں کے مطابق صدر جمہوریہ نے صدر راج کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ تاہمبنانے انھوں نے اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا ہے بلکہ اسمبلی کو معطل کردیا ہے۔
اسی درمیان ممبٸی میں سیاسی ہلچل اور تیز ہوگٸی ہے۔۔این سی پی ، کانگریس اور شیو سینا کی ہنگامی میٹنگ چل رہی ہے۔
صدر راج کی تجویز کو لیکر شیو سینا پہلے ہی سپریم کورٹ جا چکی ہے۔۔حالانکہ سپریم کورٹ میں عرضی داٸر ہوچکی ہے مگر اس پر سنواٸی کے امکان کل کے ہیں۔