Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 22, 2019

مہاراشٹر میں راتوں رات بدل گیا کھیل، دیویندر فڑنویس نے لیا ریاست کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف، اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ مہاراشٹر میں بڑے سیاسی الٹ پھیر کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے دیویندر فڑنویس کو ہفتہ کی صبح عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

ممبٸی۔مہاراشٹر/صداٸے وقت/ذراٸع/٢٣ نومبر ٢٠١٩۔
==============================
 ممبئی۔ مہاراشٹر بڑے سیاسی اٹھاپٹک کا گواہ بنا ہے۔ تمام قیاس آرائیوں کے درمیان ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی، این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ بی جے پی کے دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کی صبح مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ایک بار پھر سے حلف لے لیا ہے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے انہیں ہفتہ کی صبح عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ساتھ ہی این سی پی کے اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا 
پوری این سی پی کی حمایت بی جے پی کو ہے یا نہیں، اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ وہیں، ذرائع بتا رہے ہیں کہ این سی پی کے صرف 25 سے 30 ارکان اسمبلی کو لے کر اجیت پوار سرکار بنانے آئے ہیں۔
  عہدے کا حلف
حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ہمیں حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا تھا لیکن شیوسینا نے دوسری پارٹیوں کے ساتھ گٹھ بندھن کی کوشش کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ریاست میں صدر راج نافذ ہو گیا۔ مہاراشٹر کے عوام کو مستحکم حکومت چاہئے نہ کہ کوئی کھچڑی۔ شیوسینا نے مینڈیٹ کی سیدھے طور پر توہین کی ہے۔ اس دوران انہوں نے اجیت پوار کا احسان جتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں ممنون ہوں کہ وہ میرے ساتھ آئے۔ ہم اب مہاراشٹر میں ایک مستحکم حکومت دیں گے۔
کسانوں کے لئے سرکار میں آئے
وہیں، حلف لینے کے بعد اجیت پوار نے کہا کہ ہم لوگوں کے مسائل کے لئے ساتھ آئے ہیں۔ ہم کسانوں کے مسئلہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی بھلائی کے لئے ہی ہم سرکار میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جسے سرکار بنانے کے لئے منتخب کیا تھا انہی کو سرکار بنانی بھی چاہئے۔
وزیر اعظم نے دی مبارکباد
ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے دیویندر فڑنویس اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ بنے اجیت پوار کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ہی مل کر مہاراشٹر کی ترقی اور مستقبل کے لئے کام کریں گے۔