Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 7, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔بسہی اقبال پور میں سی او لالگنج کی موجودگی میں ”امن کمیٹی “ کی میٹنگ کا انعقاد۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔۔۔مورخہ 7 نومبر 2019.
=======================
ایودھیا کیس کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مد نظر اعظم گڑھ کی پولیس بھی بہت چست نظر آرہی ہے۔۔۔مقامی سطح پر چھوٹی بازاروں ، قصبوں اور مواضعات میں میٹنگ کرکے عوام سے امن بناٸے رکھنے کی اپیل کی جارہی ہے۔۔
اسی کڑی میں لالگنج تھانہ حلقہ کے تحت موضع بسہی اقبال پور میں سی او لال گنج کی قیادت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوٸی۔سی او لالگنج اجے کمار یادو کے علاوہ تھانہ انچارج دیوگاٶںسنیل چند مع پولیس فورس موجود رہے۔اس موقع پر سی او اجے کمار یادو نے لوگوں سے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آٸے ہمیں اس کو لیکر ماحول کو پرامن بناکر رکھنا ہے ۔آپسی بھاٸی چارہ پہلے کی طرح قاٸم رہنا چاہٸیے۔انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ حالات چاہے جیسے ہوں فیصلہ جو بھی ہو ماحول کو نہیں خراب ہونے دیا جاٸے گا


اس موقع پر موضع کے پردھان
نماٸندے محمد صالح ، سلام الدین ، بدر عالم ، محمد عقیل ، ابو الحسنات کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلسنت موضع موجود رہے۔