Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 18, 2019

پاکستان میں تختہ پلٹ کے امکانات۔۔۔باجوہ و عمران خان کی میٹنگ۔۔۔۔عمران خان گٸے چھٹی پر


اسلام آباد۔/صداٸے وقت/ذراٸع/ایجینسیاں۔
==============================
 پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں ایک بار پھر سے تیز ہو گئی ہیں۔ ہر طرف اس بات کی چرچا زوروں پر ہے کہ وہاں تختہ پلٹ ہو سکتی ہے۔ یعنی وزیر اعظم عمران خان کی کرسی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا سے لے کر سیاسی گلیاروں تک ہر طرف لوگ عمران خان کی کرسی جانے کی چرچا کر رہے ہیں۔
تختہ پلٹ کی یہ قیاس آرائیاں پچھلے ہفتے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور عمران خان کے درمیان ملاقات کے بعد سے اٹھی ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید ہوا مل گئی جب اچانک عمران خان نے کہا کہ وہ کام کاج سے دو دنوں کی چھٹی لے رہے ہیں۔ چھٹی کو لے کر انہوں نے دلیل دی کہ وہ مسلسل کام کر رہے ہیں، اس لئے انہیں بریک چاہئے۔
پاکستانی میڈیا میں بھی ہر طرف تختہ پلٹ کی چرچا ہو رہی ہے۔ پاکستانی اخبار’ جنگ‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور وزیر اعظم عمران خان کی دو مہینے بعد ہوئی ملاقات پر ہر کسی کی نظر تھی۔ لکھا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں کی باڈی لینگویج میں خاصا فرق تھا۔ ایک اور اخبار ’ دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ قومی موومنٹ ۔ پاکستان کے سینئر لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ اگر عمران حکومت نے معاشی نظام کی صورت حال کو ٹھیک نہیں کیا تو یہ حکومت اگلے بجٹ تک نہیں چل پائے گی۔
پچھلے دنوں پاکستان کے تیز طرار مولانا اور لیڈر فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں تقریبا دو ہفتے تک عمران خان کے خلاف آزادی مارچ نکالا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پر استعفی کا دباؤ بڑھانے کے لئے اب وہ پورے ملک میں مظاہرہ کرنے کی تیاری میں ہیں۔ مظاہرہ ختم کرنے کے لئے عمران خان کو جھکنا پڑا تھا۔