ممبٸ۔۔مہاراشٹر/صداٸے وقت۔بذریعہ نماٸندہ خاص۔
==================
ممبٸی کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے ابو عاصم اعظمی کے بزنس پارٹنرو رہے ناصر جمال کے خلاف جعلسازی اور فوجداری کا معاملہ درج کرنے کا حکم ایل ٹی مارگ پولیس کو دیا ہے ۔پولیس کو 24 گھنٹے کے اندر معاملے کی جانچ کر ایف آٸی درج کرنے کی ہدایت دی گٸی ہے ۔
ناصر جمال کو 1986 میں سٹی واک شو سینٹر، کنسٹرکشن بزنس اور پراپرٹی میں ابو عاصم اعظمی اور ناصر جمال کی ٥٠ فیصد کی پارٹنر شپ تھی۔1992 کے بعد ابو عاصم سیاست اور دیگر معاملات میں بہت مصروف ہوگٸے لہذا سارا بزنس ناصر جمال دیکھتے رہے
۔ ذراٸع کے مطابق بعد میں پتہ چلا کہ ناصر جمال نے کچھ پراپرٹی ابو عاصم کو بتاٸے بغیر ان کے فرضی دستخط سے اپنے نام کروا لٸیے۔
خبروں کے مطابق کٸی بار ابو عاصم اعظمی نے کاغذات مانگے تو ناصر جمال بہانہ کرتے رہے اور بہانہ کرتے رہے کہ اس پراپرٹی کا کیس چل رہا ہے
ابو عاصم کی جانب سے پورے ثبوت ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن میں دینے کے بعد بھی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔آخر میں ابو عاصم اعظمی نے 156 (3) کے تحت میٹرو پولیٹن کورٹ میں کیس درج کرنے کی اپیل کی۔جس پر 16 نومبر 2019 کو مجسٹریٹ نے ناصر جمال کے خلاف چیٹنگ اور فوجداری کا معاملہ درج کر جانچ کا حکم دیا۔مقدمہ نمبر 144/sw/2019 ہے۔
واضح ہو کہ دونوں کے درمیان سٹی واک اور دیگر بزنس کے معاملات کو لیکر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔کٸی معاملات عدالت تک پہنچے ہیں اور ناصر جمال نے بھی ابو عاصم اعظمی ایم ایل اے سماجوادی پارٹی کے خلاف بھی شکایات درج کراٸی ہیں۔