Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 18, 2019

بھارتیہ جنتا پارٹی کی ذہنیت انگریزوں سے میل کھاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیصل حسن تبریز

جونپور۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/نماٸندہ۔18 نومبر 2019.
=============================
ضلع کانگریس کمیٹی جونپور کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی قیادت میں اناؤ کے کسانوں پر یوپی حکومت کی پولیس کی ذریعہ ظالمانہ طریقے سے لاٹھی چارج کئے جانے کی مخالفت میں آج چہارسو چوراہا سے احتجاجی مارچ نکال کر یوپی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف عوام مخالف یوگی حکومت کے خلاف کانگریس لوگوں نے حکومت مخالف نعروں کے ساتھ پیدل مارچ چندرشیکھر آزاد جی کی مورتی پر جاکر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی اور جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ یوپی حکومت نے جس طریقے سے بے گناہ کسانوں پر لاٹھی چارج کراکر اس بات کا ثبوت دے دیا کہ اب بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ذہنیت انگریزوں سے میل کھاتی ہے جس طریقے سے انگریزوں کے ذریعہ بے گناہوں پر لاٹھی چارج ظلم کیا جا رہا ہے ہم سب سخت مذمت کرتے ہیں.
 اس موقع پر دیو آنند مشرا، برجیش تیواری، اعظم زیدی، مفتی مہندی، راکیش سنگھ، نیرج رائے، وکاس تیواری ایڈووکیٹ، سرور احمد، نایاب حسن،وشال سنگھ حکم مع سینکڑوں کارکن موجود رہے۔