Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 18, 2019

خواتین طبقات و صحت و فروغ اردو کے لٸیے آگے آٸیں۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر کاٸنات زہرا۔

پٹنہ بہار ۔پریس ریلیز/18 نومبر 2019.../صداٸے وقت۔
=============================
عالمی یوم اردو کے موقع پر پٹنہ میں ہونیوالے پروگرام”عصر حاظر میں فروغ اردو اہمیت و ضرورت“ میں مذاکرے کے دوران خطاب کرتے ہوٸے ڈاکٹر کاٸنات زہرا نے کہا خواتین بھی ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں اور ہمت و حوصلہ کے ساتھ طب وصحت کے علاوہ اردو کے فروغ میں بھی پیش پیش رہیں۔تبھی ہماری گنگا جمنی تہذیب اور تمدن کی بقا ممکن ہے۔تہذیبی شناخت اور ملی و قومی عروج کا راز اردو کی ترقی میں پنہاں ہے۔اسکی حفاظت کے لٸیے عورتوں کو بھی آگے آنا ہوگا۔
دوران خطاب ڈاکٹر کاٸنات نے کہا آج حکومت بھی خواتین کی خود مختاری پر زور دے رہی ہے تاکہ ان کے اندر بھی قوم وملت کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو ۔سیاسی وسماجی کاموں میں آگے آٸیں۔
اس موقع پر انھوں نے خصوصی طور پر بہار کے وزیر اعلیٰ نیتیش کمار کے کاموں کی ستاٸش کرتے ہوٸے کہا کہ اردو ڈاریکٹریٹ کے ڈاٸریکٹر امتیاز کریمی کی قیادت میں پورے بہار میں اردو کو روزگار سے جوڑکر اردو کی خدمت کا جو کام انجام دیا ہے وہ لاٸق صد تحسین ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سید مظفر اقبال، ڈاکٹر رضیہ شاہین،ڈاکٹر عبد السلام فلاحی،مظفر نعیم و مرتضیٰ جامی نے ڈاکٹر زہرا کو دلی مبارکباد پیش کی۔