Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 18, 2019

قبا انٹرنیشنل اسکول میں کھیل کود مقابلہ کا انعقاد۔

جونپور۔اتر پردیش/صداٸے وقت۔/نماٸندہ/مورخہ 18 نومبر 2019.
==============================
قبا انٹر نیشنل اسکول اسرہٹہو شاہگنج جونپور میں طلبإ کے درمیان چوتھا کھیل کود مقابلے کا انعقاد ہوا۔اس مقابلے میں اسکول کے بیشتر طلبہ نے حصہ لیا۔اس پروگرام میں زیڈ کے فیضان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افضاٸی کی۔جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر طلعت فیروز۔و مولانا آصف قاسمی نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر تبریز عالم۔پرنسپل فرید الحق میموریل ڈگری کالج ۔شاہد نعیم پرنسپل سر سید انٹر کالج۔صبرحد۔ایڈن اسکول کے بانی مینیجر پرویز عالم بھٹو۔قبا انٹرنیشنل اسکول کے چیرمین محمد ارشد۔۔منیجر مولانا ابرار بطور خاص موجود رہے۔آخر میں اسکول پرنسپل جاوید احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر طلبہ کے سرپرست و علاقے کے عوام بھی بڑی تعداد میں موجود رہے۔