Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 16, 2019

ڈاکٹر شمس کمال انجم کو ”سید سلیمان ندوی “ ایوارڈ براٸے ترجمعہ نگاری۔


معروف ادبی تنظیم اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے شاعر، ادیب اور ترجمہ نگار ڈاکٹر شمس کمال انجم کو سید سلیمان ندوی ایوارڈ برائے ترجمہ نگاری 2019 دیا ہے
نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع
=====================
ڈاکٹر شمس کمال انجم کو ملا سی
معروف ادبی تنظیم اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے شاعر، ادیب اور ترجمہ نگار ڈاکٹر شمس کمال انجم کو سید سلیمان ندوی ایوارڈ برائے ترجمہ نگاری2019 ء دیا ہے۔اردو ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ہر سال صحافت، علمی وادبی خدمات،ادب اطفال،ترجمہ نگاری، فروغ اردو، فروغ ادب ،درس وتدریس، میڈیا، فوٹو گرافی،ہندی صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ہر سال ایوارڈ دیتی ہے۔

ڈاکٹر شمس کمال انجم کا نام عرب وعجم کے علمی وادبی حلقے میں محتاج تعارف نہیں۔ وہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں بحیثیت صدر شعبۂ عربی ، اردو اور اسلامک اسٹڈیز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایک شاعر، ادیب اور محقق کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی دو درجن سے زائد تالیفات وتصنیفات وتراجم اورایک سو سے زائد علمی وادبی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ تقریبا دس کتابوں کا آپ نے عربی اور انگریزی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔
ڈاکٹر شمس کمال انجم علمی وادبی مزاج کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر منتظم کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس دور افتادہ علاقے میں عربی کی شمع روشن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور عربی شعبے کوپوری ریاست میں بالخصوص اور پورے ملک میں بالعموم مقبول ومشہور بنادیا۔ انہوں نے عربی شعبے میں کئی قومی، ریاستی اور علاقائی سطح کے کئی سیمینار منعقد کیے، کئی اردو مشاعروں کا اہتمام کیا۔