Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 4, 2019

خوف اور غم نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔شیخ محمد فاروق عمری کا جامعة الفلاح میں بیان۔جامعة الفلاح بلریا گنج میں سہ روزہ دعوتی کیمپ کی رپورٹ۔

خوف اور غم نہ کریں۔۔
.... شیخ محمد فاروق عمری۔

اعظم گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /از مولانا طاہر مدنی/4نومبر 2019..
======================
آج کلیة البنات، جامعة الفلاح میں تجربہ کار داعی شیخ محمد فاروق عمری صاحب نے معلمات و طالبات سے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج حالات بہت خراب ہیں، احادیث میں پیشین گوئی کی گئی تھی کہ ایسا زمانہ آئے گا جب قتل عام ہوگا، آج ہورہا ہے. ایسا زمانہ آئے گا جب دنیا کی قومیں مسلمانوں پر ٹوٹ پڑیں گی، آج دنیا ہم پر ٹوٹ پڑی ہے. یہ بھی فرمایا کہ تمہاری تعداد بہت ہوگی، لیکن تمہارا کوئی وزن نہ ہوگا، دنیا کی محبت اور موت کا ڈر تم پر سوار ہو جائے گا.... آج سب کچھ نگاہوں کے سامنے ہے. مسلمان درھم و دینار کا بندہ ہوگیا ہے، ہمارے ملک کے حالات بھی بہت خراب ہیں، نفرت کا ماحول ہے، ظلم و ستم کا زور ہے

سوال یہ ہے کہ ذمہ دار کون ہے. ہماری کوتاہیاں، بداعمالیاں اور غفلتیں اس کی ذمہ دار ہیں. ہمیں اپنا کڑا احتساب کرنے کی ضرورت ہے. اپنی اصلاح کرنی ہے، حالات اسی وقت تبدیل ہوں گے، یہ اللہ کی سنت ہے، جو ناقابل تغیر ہے.
اپنی ذمہ داریاں سمجھیں اور ادا کرنے کا عزم مصمم کریں؛
1... ہماری پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ دین سےہمارا تعلق مضبوط ہو. دین ہی ہماری عزت کی ضمانت ہے. دین سے دوری اور عزت و سربلندی یکجا نہیں ہو سکتی.
2... غیر مسلموں سے تعلقات استوار ہونا چاہیے، انسانی حقوق کی ادائیگی ہو.
3.. اسلام کی دعوت عام کریں. انسانوں کو جہنم سے بچانے کی فکر کریں.
4.. منافرت کے ماحول میں حسن اخلاق کا ثبوت پیش کریں تو دشمنی اپنائیت میں تبدیل ہوجائے گی. اخلاق کے ہتھیار کا کوئی توڑ نہیں ہے.
5.. ایسا مسلم سماج بناؤ کہ غیر مسلم رشک کریں اورایمان کی تمنا کریں.
یاد رکھو کہ صرف دعاؤں سے حالات نہیں بدلیں گے، عمل بھی ضروری ہے.

اس موقع پر استقبالیہ کلمات جممعہ کے سابق ناظم مولانا طاہر مدنی نے پیش کیا۔
پروگرام میں مولانا محمد عمران فلاحی،حافظ احسان الحق فلاحی،او مولانا افتخار الحسن ندوی موجود تھے۔
شعبہُ اعلیٰ کی معلمات اور طالبات نے استفادہ کیا۔
مولانا طاہر مدنی 4 نومبر 2019.